Bharat Express-->
Bharat Express

Canada

امریکہ کے ذریعے آٹو درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیے جانے کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے جمعرات کو کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے۔

کینیڈا نے اپنی انٹیلی جنس ایجنسی کے دعوؤں کی بنیاد پر ہندوستان پر بڑا الزام لگایا ہے۔ ملک کی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ہندوستان اور چین 28 اپریل کو ہونے والے کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کریں گے۔

حکومتی پالیسی سے سب سے زیادہ متاثرکس شعبے کے افراد ہوئے ہیں اور کینیڈا کو کیا نقصان ہو سکتا ہے تفصیلات منظر عام پر

بدھ کے روز ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے ریمارکس کی تعریف کرنے سے انکار کر رہے تھے۔ ٹرمپ نے اسے ’بہت افسوسناک‘ قرار دیا اور کہا، ’’میں اپنے سامنے ڈیموکریٹس کو دیکھتا ہوں، اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں ان کو خوش کرنے یا انہیں کھڑا کرنے یا مسکرانے یا تالیاں بجانے کے لیے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں کچھ نہیں کر سکتا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات (27 فروری 2025) کو کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف پلان 4 مارچ سے نافذ العمل ہوگا۔ ان ممالک سے آنے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

ٹروڈو نے یہ بیان بزنس اور لیبر لیڈروں کے ساتھ بند کمرے میں ایک میٹنگ میں دی ہے۔ اس میٹنگ میں اس بات پر بحث کی گئی کہ کینیڈا پر ٹیکس لگانے کی دھمکی کا بہتر طرح سے کیسے جواب دیا جائے۔

امریکی صدر کے فیصلے سے تجارتی جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے، جس کے بارے میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ عالمی ترقی کو سست کر سکتا ہے اور افراط زر دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ٹرمپ بارہا امریکہ اور کینیڈا کے ’انضمام‘ کا خیال پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے اکثر طنزیہ انداز میں ٹروڈو کو ’گریٹ اسٹیٹ آف کینیڈا‘ کا ’گورنر‘ کہا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ اپنی حکومت اور ذاتی طور پر تنقید کے درمیان لیا۔ ٹروڈو نے اپنے استعفے کا اعلان قوم سے خطاب میں کیا۔