Bharat Express

Canada

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق عدالتی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرن پریت سنگھ، کمل پریت سنگھ اور کرن براڑ پر نجر کو قتل کرنے اور قتل کی سازش کرنے کا الزام ہے۔ گلوبل نیوز کی ایک رپورٹ میں مشتبہ افراد کی شناخت بھارتی شہری کے طور پر کی گئی ہے۔

وینکوور پولیس کا کہنا ہے کہ گولی چلنے کی آواز سن کر پڑوسیوں نے واقعے کی رات تقریباً 11 بجے پولیس کو فون کیا اور انہیں اطلاع دی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس پارٹی ایسٹ 55 ویں ایونیو اور مین اسٹریٹ کے آس پاس پہنچ گئی۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، جنوری میں کینیڈا نے اپنے قومی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا، جس میں ہندوستان پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (سی ایس آئی ایس ) کی رپورٹ پر ردعمل  کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ان الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور اہم مسئلہ ماضی میں نئی ​​دہلی کے معاملات میں اوٹاوا کی مداخلت ہے۔ "

یہ زلزلے کم شدت کے بتائے گئے جن کا مرکز وینکوور جزیرے کے ساحل سے تقریباً 150 میل (240 کلومیٹر) دور اینڈیور سائٹ نامی جگہ پر پایا گیا۔ یہ مقام کئی ہائیڈرو تھرمل وینٹوں کی میزبانی کرتا ہے اور جوآن ڈی فوکا رج پر ہے۔ وہاں سمندر کی سطح بہت دور تک پھیلی ہوئی ہے۔

روی پرکاش سنگھ، چیئر، انڈو-کینیڈا چیمبر آف کامرس (البرٹا) نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انڈو-کینیڈین کمیونٹی کے تمام طبقات کو اپنے کام میں لے جانے کی کوشش کی ہے اور نہ ہی ہائی کمشنر اور نہ ہی ہم نے پوسٹرز کے باوجود پروگرام منسوخ کیاہے۔

کارپورل سربجیت سنگھا نے کہا کہ افسران نے واقعہ کے بارے میں علاقے کے پڑوسیوں اور عینی شاہدین سے بات کی ہے۔

تھامس نے اگست کے مہینے میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا تاکہ وہ ہندوستانی حکام سے نجار کے قتل پر بات چیت کرسکیں۔ انہوں نے کینیڈا کے وزیر اعظم کے بیان پر ہندوستان کے ردعمل کو "بدقسمتی" اور "تھوڑا حیران کن" قرار دیا۔

کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تحقیقاتی کمیشن کو ستمبر 2023 میں ذمہ داری دی گئی۔ حالانکہ اس وقت انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ چین اور روس کی مداخلت کی تحقیقات کریں گے لیکن اب بھارت کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔

امریکہ میں اس سال صدرارتی الیکشن ہونا ہے۔ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی دعویداری کر ہرے ہیں۔ وہ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ ٹرمپ اقتدار میں آتے ہیں یا نہیں یہ تو الیکشن کے جب نتائج آئیں گے، تب معلوم ہوگا، لیکن کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ابھی سے گھبرانے لگے ہیں۔