Bharat Express DD Free Dish

Canada

ٹروڈو نے یہ بیان بزنس اور لیبر لیڈروں کے ساتھ بند کمرے میں ایک میٹنگ میں دی ہے۔ اس میٹنگ میں اس بات پر بحث کی گئی کہ کینیڈا پر ٹیکس لگانے کی دھمکی کا بہتر طرح سے کیسے جواب دیا جائے۔

امریکی صدر کے فیصلے سے تجارتی جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے، جس کے بارے میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ عالمی ترقی کو سست کر سکتا ہے اور افراط زر دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ٹرمپ بارہا امریکہ اور کینیڈا کے ’انضمام‘ کا خیال پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے اکثر طنزیہ انداز میں ٹروڈو کو ’گریٹ اسٹیٹ آف کینیڈا‘ کا ’گورنر‘ کہا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ اپنی حکومت اور ذاتی طور پر تنقید کے درمیان لیا۔ ٹروڈو نے اپنے استعفے کا اعلان قوم سے خطاب میں کیا۔

ٹرمپ نے بعض امریکی سی ای اوز کے ان تبصروں کی تردید کی کہ ٹیرف سے امریکہ کو نقصان پہنچے گا اور عام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے عام لوگوں پر دباؤ بڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے امریکیوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے 2 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں کینیڈا کے ہائی کمیشن میں اس معاملے پر سخت احتجاج درج کرایا کیونکہ یہ اقدامات تمام سفارتی دفعات کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ ہندوستان نے کہا تھا کہ کینیڈا اپنے ملک میں خالصتانی سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

کینیڈا کے ایک اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ایک نامعلوم کینیڈین قومی سلامتی افسر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو کینیڈا میں مبینہ خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی سازش کا علم تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا میں ایک ہندو مندر پر دانستہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے سفارت کاروں کو دھمکانے کی بزدلانہ کوششیں بھی اتنی ہی خوفناک ہیں۔