
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کئی بار یہ تجویز پیش کر چکے ہیں کہ کینیڈا امریکہ میں شامل ہو جائے لیکن کینیڈا نے ہر بار اس بات کی مخالفت کی ہے۔ اب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بننے سے متعلق بند کمرے میں یہ بات کہہ دی ہے کہ جس پر بحث بہت تیز ہو گئی ہے۔ٹرمپ امریکہ کے صدر بننے کے بعد کئی بار اس بارے میں بات کر چکے ہیں، کینیڈا نے ظاہری طور پر اس کی مخالفت کی ہے لیکن اندر ہی اندر وہ ٹرمپ کے اس بیان سے ڈرا ہوا ہے۔ ایک سرکاری حکام نے یہ جانکاری دی ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو بھی ٹرمپ کے اس بیان کو ہلکے میں نہیں لے رہے ہیں بلکہ وہ اس بات کو حقیقی طور پر مان کر چل رہے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے بند کمرے ایک میٹنگ میں کہا کہ کینیڈا کو امریکہ کی ریاست بنانا ٹھیک ہے۔
ٹروڈو نے یہ بیان بزنس اور لیبر لیڈروں کے ساتھ بند کمرے میں ایک میٹنگ میں دی ہے۔ اس میٹنگ میں اس بات پر بحث کی گئی کہ کینیڈا پر ٹیکس لگانے کی دھمکی کا بہتر طرح سے کیسے جواب دیا جائے۔ کینیڈا کے اخبار نے ٹروڈو کے حوالے سے کہا کہ امریکہ ہمارے مسائل اور ہمارے پاس موجود وسائل سے آگاہ ہے اور امریکہ اس سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے جیتتے ہی کہا کہ وہ امریکہ آنے والی کینیڈین اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف لگائیں گے کیونکہ کینیڈا اپنی سرحد سے امریکہ میں منشیات کی سمگلنگ اور برآمد میں مدد کر رہا ہے۔ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا کا اس وقت سب سے بڑا چیلنج امریکہ کو یہ ثابت کرانا ہے کہ کینیڈا منشیات کی سپلائی روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ضبط کی گئی ڈرکس کی کل مقدار 0.2 فیصد کینیڈا کی سرحد سے آتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔