Bharat Express-->
Bharat Express

Justin Trudeau

واضح رہے کہ ہندوستان اور کینیڈا کے مابین تعلقات کشیدہ ہیں ۔سال 2023 میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے یہ الزام لگایا تھا کہ خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت سرکار کا ہاتھ ہے۔ حالانکہ بھارت نے اس الزام کو مسترد کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار امریکی صدر بننے کے بعد سے امریکا اور کینیڈا کے درمیان اختلافات اپنے عروج پر ہیں۔

ٹروڈو نے یہ بیان بزنس اور لیبر لیڈروں کے ساتھ بند کمرے میں ایک میٹنگ میں دی ہے۔ اس میٹنگ میں اس بات پر بحث کی گئی کہ کینیڈا پر ٹیکس لگانے کی دھمکی کا بہتر طرح سے کیسے جواب دیا جائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف التوا میں ڈالنے کا اعلان کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان ایک ہی روز میں دو بار ٹیلے فونک رابطہ ہوا۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ قدم غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق ان کے خدشات کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ ریپبلکن رہنما نے ان دو اہم مسائل کو اپنی انتخابی مہم کی بنیاد بنایا تھا۔

امریکی صدر کے فیصلے سے تجارتی جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے، جس کے بارے میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ عالمی ترقی کو سست کر سکتا ہے اور افراط زر دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ٹرمپ نے ہفتہ 1 فروری 2025 کو چین سے تمام درآمدات پر 10 فیصد اور میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔

قابل ذکر ہے کہ کینیڈا میں ہندوستانی لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اسی وجہ سے پی ایم کی دوڑ میں انیتا آنند کا نام آنا ہندوستانی نژاد لوگوں کے لیے فخر کی بات ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ٹرمپ بارہا امریکہ اور کینیڈا کے ’انضمام‘ کا خیال پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے اکثر طنزیہ انداز میں ٹروڈو کو ’گریٹ اسٹیٹ آف کینیڈا‘ کا ’گورنر‘ کہا ہے۔