Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Terrorist Attack: جموں کشمیر میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملہ،ایک کی موت،تین کی حالت نازک،سرچ آپریشن جاری

سیکورٹی فورسز کی ٹیم ابھی بھی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ سیاح راجستھان سے آئے تھے۔ یہ ایک سیاحتی علاقہ ہے اور گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے والی ہیں، اس لیے لوگ آہستہ آہستہ اس علاقے کی سیر کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

منگل (22 اپریل 2025) کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام قصبے میں ایک سیاحتی مقام پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے کم از کم7 سیاح  ومقامی لوگ زخمی ہوئے ہیں ،جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔حالانکہ ایک کی موت کی بھی خبر آرہی ہے البتہ آفیشیل تصدیق باقی ہے۔ یہ فائرنگ پہلگام کی وادی بیسران کے بالائی علاقہ میں ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ منصوبہ بند حملہ تھا اور نیچے کی طرف اونچی پہاڑی سے فائرنگ کی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں دہشت گرد نظر نہیں آتے، پہلگام بھی ان میں شامل ہے۔ اس بار دہشت گردوں نے اسے بھی نشانہ بنایا ہے۔

جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ٹیم ابھی بھی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ سیاح راجستھان سے آئے تھے۔ یہ ایک سیاحتی علاقہ ہے اور گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے والی ہیں، اس لیے لوگ آہستہ آہستہ اس علاقے کی سیر کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ اس حملے کے پیچھے پاکستانی دہشت گردوں کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حال ہی میں پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے ہندوؤں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔ اس کے فوراً بعد دہشت گردوں نے سیاحوں کو نشانہ بنایا۔ سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بالکل واضح ہے کہ عاصم منیر لشکر، جیش اور حزب جیسے دہشت گرد گروپوں کو جموں و کشمیر میں حملے کرنے کے لیے اکسا رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی امرناتھ یاترا بھی کچھ دنوں میں شروع ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں نے ایسے وقت میں سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی مسلم ملک سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read