
کینیڈا کی لبرل پارٹی نے بھارتی نژاد رکن پارلیمنٹ چندر آریہ کو پارٹی کے بینر تلے الیکشن لڑنے سے روک دیا ہے۔ آریہ پر مبینہ طور پر بھارتی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ ایک ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے، گلوب اینڈ میل ڈیلی نے رپورٹ کیا کہ آریہ نے کینیڈا کی حکومت کو اپنے ہندوستان کے دورے کے بارے میں ایسے وقت میں مطلع نہیں کیا تھا جب کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔ انہوں نے گزشتہ سال اگست میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔
کینیڈین انٹیلی جنس سروس نے حکومت کو معلومات فراہم کی تھی۔وہیں رپورٹ میں کہا گیا کہ لبرل پارٹی نے کبھی اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس نے تین بار رکن پارلیمنٹ کو پارٹی کے حالیہ قیادت کے مقابلے یا نیپین حلقے سے انتخاب لڑنے سے کیوں روکا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے حکومت کو آریہ کے “اوٹاوا میں ہندوستانی ہائی کمیشن سمیت ہندوستانی حکومت کے ساتھ مبینہ قریبی تعلقات” کے بارے میں مطلع کیاتھا۔ آریہ نے ان الزامات کو مسترد کیا کہ وہ ہندوستان کے زیر اثر تھے۔ انہوں نے اخبار کو دیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر، میں نے کینیڈا اور بین الاقوامی سطح پر متعدد سفارت کاروں اور حکومت کے سربراہان سے رابطہ کیا ہے۔میں نے ایک بار بھی حکومت سے ایسا کرنے کیلئے اجازت نہیں مانگی۔نہ مجھے کبھی اس کی ضرورت پڑی۔ انہوں نے کہا کہ سابق پی ایم جسٹن ٹروڈو کا کسی بھی کابینہ وزیر نے کبھی بھی ان کی ملاقات یا بیانات پر کوئی تشویش ظاہر نہیں کی۔
چندراآریہ نے کہا کہ لبرل پارٹی کے ساتھ تنازعہ کی اصل وجہ ہندو کینیڈین کیلئے اہم مسائل پر میری وکالت اور خالصتانی نیٹ ورک کے خلاف میرا سخت موقف رہی ہے۔ گزشتہ ہفتہ آریہ نے لبرل پارٹی کا ایک خط جاری کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ لبرل پارٹی نے نیپیئن سے ان کی نامزدگی کو نامنظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Today the Globe and Mail published an article on the Liberal Party revoking my candidacy to contest in the forthcoming election.
My statement issued to the newspaper:“As a Member of Parliament, I have engaged with numerous diplomats and heads of government, both in Canada and… pic.twitter.com/WrXuHcvDrj
— Chandra Arya (@AryaCanada) March 26, 2025
واضح رہے کہ ہندوستان اور کینیڈا کے مابین تعلقات کشیدہ ہیں ۔سال 2023 میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے یہ الزام لگایا تھا کہ خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت سرکار کا ہاتھ ہے۔ حالانکہ بھارت نے اس الزام کو مسترد کردیا اور جواب میں چھ کینیڈین سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا۔تب سے دونوں کے مابین تعلقات کشیدہ ہیں ،یاد رہے کہ اگلے ماہ 28اپریل کو کینیڈا میں عام انتخابات ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔