Bharat Express

Eid-ul-Fitr 2025: ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں نے دیکھا ماہِ شوال کا چاند، پورے ہندوستان میں مسلمان پیر کے روز منائیں گے عید الفطر

ملک کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کی شہادت ملنے کے ساتھ ہی اس بات کا اعلان کر دیا گیا ہے کہ پورے ہندوستان میں عیدالفطر 31 مارچ 2025 (بروز پیر) منائی جائے گی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کی شہادت ملنے کے ساتھ ہی اس بات کا اعلان کر دیا گیا ہے کہ پورے ہندوستان میں عیدالفطر 31 مارچ 2025 (بروز پیر) منائی جائے گی۔ ملک کے تمام بڑے شہروں بشمول نئی دہلی، لکھنؤ، نوئیڈا، کولکاتا، چنئی، پٹنہ اور ممبئی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اتوار کی شام لوگوں نے چاند دیکھا ہے اور اس کی تصدیق بھی کی ہے۔

ساتھ ہی ملک کی مختلف مسلم تنظیموں نےبھی رویت ہلال کی تصدیق کے ساتھ بروز پیر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ لہٰذا رویت ہلال کے ساتھ ہی شوال کے مہینے کا آغاز ہو گیا ہے اور 29 دن روزہ رکھنے کے بعد رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر مسلمانانِ ہند عید الفطر کی خوشیاں منانے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت بقیہ مشرق وسطیٰ میں آج بروز اتوار عید منائی گئی ہے۔ سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی نے ہفتہ کے روز چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی تھی، لہٰذ وہاں آج 30 مارچ کو عید منائی گئی۔ عام طور پر برصغیر میں عیدالفطر سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں عید کے ایک دن بعد ہی منائی جاتی ہے، کیوں کہ جغرافیائی جائے وقوع کی تبدیلی کے سبب ہندوستان میں چاند کی رویت ایک دن بعد ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی کلینڈر میں مہینوں کا آغاز چاند کی رویت کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔

لہٰذا پورے ہندوستان میں اس بار عید الفطر 31 مارچ 2025 (پیر) کو منائی جائے گی۔ یہ بھی معلوم رہے کہ کیرالہ مبینہ طور پر ہندوستان کی واحد ریاست ہے جہاں اسی دن عید منائی جاتی ہے، جس دن سعودی عرب میں عید منائی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read