Bharat Express

Education Department felicitation program in Manu: مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی میں شعبہ تعلیم کا پروگرام، طالب علموں اورسینئر افسرکی عزت افزائی

مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر سیدعین الحسن نے طلبہ کو ان کی کامیابی پرمبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی (مانو)،حیدرآبادکے شعبہ تعلیم کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام کاانعقادکیاگیا،جس میں سی ٹی ای ٹی اوریوجی سی نیٹ – جے آرایف امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کواعزازسے نوازاگیا۔ اس موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرسیدعین الحسن مہمان ِخصوصی رہے۔

اس پروگرام کی دوسری خاص بات شعبہ تعلیم و تربیت کے سیکشن افسرجناب آرسرینواس کی عزت افزائی تھی۔ انہوں نے کئی سالوں تک اپنی خدمات انجام دیں اوراپنے کامیاب دورِملازمت کومکمل کرکے سبکدوش ہوئے۔ پروگرام کے دوران انہیں یونیورسٹی کی جانب سے یادگاری نشان اورتعریفی خط پیش کرکے اعزازبخشاگیا۔ اس تقریب میں شعبہ تعلیم کی نمایاں ستارہ،ایم ایڈکی طالبہ انم ظفرکو (جے آرایف میں آل انڈیارینک ون حاصل کرنے پر) بھی اعزازسے نوازاگیا۔ تمام اساتذہ نے طلبہ کی کامیابی کی ستائش کی اورجناب سرینواس کے خدمات کویادکیا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر سیدعین الحسن نے طلبہ کوانکی کامیابی پرمبارکباد پیش کی اورانکے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا “سی ٹی ای ٹی اوریوجی سی نیٹ جیسے امتحانات میں کامیابی حاصل کرناآسان نہیں ہوتا۔اسکے لیے سخت محنت،نظم و ضبط اورمستقل مزاجی کی ضرورت ہو تی ہے۔جن طلبہ نے یہ کامیابی حاصل کی ہے،ہ وہ مستقبل میں شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات انجابم دیں گے۔” انہوں نے جناب سرینواس کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میں ان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود نے یونیورسٹی و ائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کوگلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔وائس چانسلر نے سیکشن افسر آر سرینواس کوان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پراعزازبخشااورانہیں یادگاری نشان پیش کیا۔جے آرایف میں پہلی رینک حاصل کرنے والی انم ظفرکوسرٹیفکیٹ اوریادگاری نشان پیش کیا گیا اورتمام شرکاءنے انہیں مبارکباددی۔اس کے علاوہ،ایم ایڈکے طالب علم شاہدل،عابدانور،لامعہ النور (پی ایچ ڈی اسکالر)،سنجیدہ خاتون اورعماراحمد کوبھی یوجی سی نیٹ امتحان کامیابی پراعزازدیاگیا۔ مزید برآں،بی ایڈکے طالبعلم بختاورعلی انصاری کوتھیٹرمیں قومی سطح پرفاتح ہونے کے ا عزازمیں نوازاگیا۔

اسکول آف ایجوکیشن اینڈٹریننگ کی ڈین،پروفیسرونجانے شرکاءسے خطاب کیا۔اپنی تقریرکے دوران،انہوں نے طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کے کردارکوسراہااورکہاکہ اساتذہ کی محنت کے بغیریہ ممکن نہیں تھا۔ شعبہ تعلیم کی صدر پروفیسرشاہین الطاف شیخ نے استقبالیہ خطاب پیش کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ جناب آرسرینواس جی کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیںگی۔

پروگرام کی نظامت ڈاکٹراشرف نوازنے کی۔تقریب کاآغازقرآن پاک کی تلاوت سے ہوا،جس کی سعادت آئی ٹی ای پی کے طالبعلم عمرعبداللہ نے حاصل کی۔اسوسیٹ پروفیسرڈاکٹراشونی نے شکریہ کے کلمات پیش کیے اورپروگرام کی کامیاب انعقادپرتمام منتظمین،اساتذہ اورطلبہ کومبارکباددی۔

اس تقریب میں شعبہ تعلیم کے سربراہ،ڈین،تما م اساتذہ،محققین اورطلبہ نے شرکت کی۔پورے پروگرام کے دوران ہال میں جوش وخروش اورفخرکاماحول دیکھنے کوملا۔

پروگرام کابنیادی مقصدان طلبہ کی حوصلہ افزائی کرناتھاجنہوں نے مرکزی اساتذہ اہلیت امتحان (CTET) اوریونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی قومی اہلیت امتحان (UGC-NET) میں کامیابی حاصل کی ہے۔ان امتحانات میں کامیابی حاصل کرناتعلیمی میدان میں ایک بڑی کامیابی تصورکی جاتی ہے،کیونکہ یہ طلبہ کوتدریس اورتحقیق کے شعبے میں کیریئربنانے کاموقع فراہم کرتاہے۔

یہ تقریب نہ صرف طلبہ کے لیے ایک اعزازکی تقریب تھی،بلکہ انکے لیے ایک تحریک کاذریعہ بھی بنی۔ اس طرح کے پروگراموں سے طلبہ کواپنے مقاصدحاصل کرنے کے لیے مزیدمحنت کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔یونیورسٹی کی اس کاوش کوسب نے سراہااورمستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقدکرنے کی امیدظاہرکی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read