Bharat Express

Waqf Amendment Bill tabled in Lok Sabha: لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پیش، بحث کے لئے کس کو کتنا وقت ملا، یہاں دیکھئے تفصیل

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقف ترمیمی بل پر بحث کے لئے 8 گھنٹے کا وقت طے کیا ہے۔ حالانکہ اپوزیشن نے بحث کے لئے 12 گھنٹے کا وقت مانگا ہے۔ اس پر مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امورکرن رجیجو کا کہنا ہے کہ بحث کا وقت بڑھایا جا سکتا ہے۔

وقف ترمیمی بل کے لئے لوک سبھا میں 8 گھنٹے کا وقت متعین کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل 2024 پیش کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے بل کو بحث کے لئے لوک سبھا میں پیش کیا۔ اسپیکراوم برلا نے بل پر تبادلہ خیال کے لئے 8 گھنٹے کا وقت طے کیا ہے۔ اگرضروری ہوا تو لوک سبھا اسپیکراسے بڑھا بھی سکتے ہیں۔ حکومت کی کوشش آج ہی بل کو لوک سبھا سے پاس کرانے کی ہے، جس کے بعد اسے راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔

بحث کے لئے کس کو کتنا ملا وقت؟

لوک سبھا میں بحث کے لئے این ڈی کو 4 گھنٹے 40 منٹ کا وقت دیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کو 3 گھنٹے 20 منٹ کا وقت دیا گیا ہے۔ حالانکہ اپوزیشن نے بحث کے لئے 12 گھنٹے کا وقت مانگا ہے۔ اس پرکرن رجیجو کا کہنا ہے کہ بحث کا بڑھایا جاسکتا ہے۔ لوک سبھا میں اس پربحث شروع بھی ہوگئی ہے۔ برسراقتدار اوراپوزیشن پارٹیاں ایک دوسرے پرحملہ آوار ہیں۔ بی جے پی جہاں اس بل کے فوائد بتا رہی ہے وہیں اپوزیشن پارٹیاں اس کے نقصانات کی وضاحت کررہی ہیں اوراسے غیرآئینی بتا رہی ہیں۔

جے ڈی یو اورٹی ڈی پی کررہی ہیں بل کی حمایت

اس درمیان آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابونائیڈوکی تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی)، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی- رام ولاس (ایل جے پی-آر) نے بل کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تینوں پارٹیوں نے اپنے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں موجود رہنے کے لئے وہپ جاری کیا ہے اور بل کی حمایت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وقف بل کی پُرزورمخالفت کرے گی کانگریس: راہل گاندھی کا وعدہ

دوسری جانب، بل پیش ہونے سے پہلے راہل گاندھی نے کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی اور بل کی پُرزورمخالفت کرنے کی بات کہی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ لوک سبھا میں نمبر گیم حکومت کے حق میں ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ بل آسانی سے لوک سبھا میں پاس ہوجائے گا۔ وقف بل کی حمایت میں 293 اراکین ہیں جبکہ مخالفت میں صرف 239 اراکین پارلیمنٹ ہیں، جو ضروری نمبر کے اعدادوشمار سے 33 کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Imran Pratapgarhi Protest on Waqf Amendment Bill: وقف ترمیمی بل کے خلاف عمران پرتاپ گڑھی کا انوکھا احتجاج، سیاہ کپڑا پہن کر درج کرائی مخالفت

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے دی احتجاج کی دھمکی

دوسری جانب، وقف ترمیمی بل 2024 لوک سبھا میں پیش کئے جانے سے پہلے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مسلسل اس بل کی مخالفت کررہا ہے۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے آج پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کرکے کہا کہ یہ بل پہلے سے زیادہ قابل اعتراض ہوگیا ہے۔ اسے ایک منصوبہ بندی کے ساتھ لایا گیا ہے۔ 5 کروڑای-میل بل کی مخالفت میں آئے، کسی پربھی حکومت نے غورنہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج وقف بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک منصوبہ بندی کے ساتھ یہ بل لایا گیا ہے۔ جے پی سی نے بھی مخالفت درج کرائی۔ مخالفت میں 5 کروڑ ای-میل آئے۔ کسی پربھی غور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ بل پہلے سے زیادہ قابل اعتراض ہوگیا ہے۔ اب سی ای اوکے عہدے پرمسلمان نہیں ہوگا۔ وقف کا انتظام اب مسلمانوں کے ہاتھوں سے لے کرحکومت کے ہاتھوں میں سونپ دیا گیا ہے۔ لا بورڈ نے یہ بھی کہا کہ اگربل پارلیمنٹ میں پاس ہوا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ملک گیر سطح پرپُرامن احتجاج کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read