Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Offers Prayers: وزیراعظم مودی نے رامیشورم کے رامناتھ سوامی مندر میں پوجا ارچنا کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے پمبن ریل برج کا افتتاح کرنے کے بعد تمل ناڈو کے رامیشورم میں رامناتھ سوامی مندر کا دورہ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز رامیشورم میں نئے پمبن ریل برج کا افتتاح کیا اور مقدس رامناتھ سوامی مندر میں پوجا ارچنا کی، جو بارہ جیوترلنگا کی عبادت گاہوں میں سے ایک ہے اور ایک قابل احترام ہندو یاترا  کا مقام ہے۔

رامناتھ سوامی مندر میں پوچا

برج کے افتتاح کے کچھ دیر بعد، پی ایم مودی رامناتھ سوامی مندر پہنچے، جہاں مندر کے پجاری نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کی مالا پیش کی۔

یہ مندر گہری اساطیری اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ سیتا کو لنکا سے بچانے کے لیے رام سیتو کو عبور کرنے سے پہلے اسے بھگوان رام نے قائم کیا تھا اور اس کی پوجا کی تھی۔ خاص طور پر، اس سے ہندوستان میں ہندو مندروں کے درمیان سب سے طویل راہداری کے فخر کا بھی اظہار ہوتا ہے۔ اس سے قبل تمل ناڈو کے گورنر آر این روی نے دن میں مندر کا دورہ کیا تھا تاکہ اس موقع سے اس کی روحانیت کو سمجھا جاسکے۔

پرواز کرتے ہوئے رام سیتو کا دیدار

وزیراعظم  نے  تمل ناڈو واپسی کے دوران ایک گہرے روحانی لمحے کا تجربہ کیا جب انہوں نے اپنے طیارے سے رام سیتو کا “دیدار” کیا۔ یہ واقعہ رام نومی کے موقع پر پیش آیا، جو بھگوان رام کی پیدائش کا تہوار ہے۔ رام سیتو، جو بھارت اور سری لنکا کے درمیان چھوٹے جزیروں اور ریت کے تودوں کا ایک سلسلہ ہے، ہندوؤں کے لیے بہت زیادہ مذہبی اہمیت رکھتا ہے۔ رامائن کے مطابق، یہ وہی پل ہے جو بھگوان رام اور ان کی وانر سینا نے لنکا تک پہنچنے اور سیتا کو راون سے بچانے کے لیے تعمیر کیا تھا۔ انہوں نے اس لمحے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ “سری لنکا سے واپسی کے دوران کچھ دیر پہلے، مجھے رام سیتو کے دیدار کا موقع ملا۔ اتفاق سے یہ اسی وقت ہوا جب ایودھیا میں سوریہ تلک ہو رہا تھا۔ دونوں کے دیدار سے فیضیاب ہوا۔ پربھو شری رام ہم سب کے لیے ایک متحد کرنے والی قوت ہیں۔ ان کی برکتیں ہمیشہ ہم پر رہیں۔ انہوں نے اس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں سمندر کے اوپر سے رام سیتو کے دلکش نظارے دیکھے جا سکتے ہیں۔

نئے پمبن ریل برج کا افتتاح

مندر جانے سے قبل پی ایم مودی نے نئے پمبن ریل برج کا افتتاح کیا جس کا ایک لمبے وقفے سے انتظار تھا جو ہندوستان کا پہلا ورٹیکل لفٹ سمندری پل ہے ہے۔ یہ پل مین لینڈ کو رامیشورم جزیرے سے جوڑتا ہے۔ یہ ساحلی انفراسٹرکچر میں رابطے اور جدت کی جدید علامت ہے۔ نئے پمبن ریل برج کے افتتاح کے ساتھ ساتھ، پی ایم مودی نے نئی ٹرین سروس رامیشورم-تمبرم (چنئی) کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

 

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read