Bharat Express

INDIA ALLIANCE

جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کی 43 اسمبلی سیٹوں پر 13 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں این ڈی اے اور انڈیا بلاک کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ 'میں مسلمانوں کے لیے دس فیصد ریزرویشن پر بات نہیں کروں گا۔ لیکن، آپ مجھے ہاں یا نہیں کہنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ میں مسلمانوں کے لیے دس فیصد ریزرویشن کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ کانگریس کے اس منشور میں خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے کی بات کہی گئی ہے۔

یوپی میں 10 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے، تاہم ملکی پور کے علاوہ الیکشن کمیشن نے صرف باقی 9 سیٹوں کرہل، سیسماؤ، کنڈرکی، غازی آباد، پھول پور، ماجھوان، کٹہاری، خیر اور میراپور پر انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

مہاوکاس اگھاڑی میں ممبئی کی سیٹوں پرمعاملہ پھنستا ہوا نظرآرہا ہے۔ کانگریس 36 میں سے 18، ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا 20 اوراین سی پی شرد پوارگروپ کی جانب سے 7 سیٹوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ہریانہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان الائنس سے متعلق خبروں کے درمیان عام آدمی پارٹی نے 20 امیدواروں پرمشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ 

ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد سے متعلق بڑی خبرسامنے آرہی ہے، جہاں عام آدمی پارٹی کے لیڈراورراجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی ہریانہ میں پوری تیاری ہے اورپرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 12 ستمبرہے۔ ہمارے پاس کم وقت ہے، ہائی کمان کے فیصلے کا انتظارہے، جس کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔

ہریانہ لوک سبھا الیکشن میں الائنس کے لئے کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال کے درمیان دوراؤنڈ کی میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی نے10 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو ہرانا ہم سب کی ترجیح ہے۔ ان کی نفرت کی سیاست، عوام مخالف، کسان مخالف، نوجوانوں کے خلاف بی جے پی کی پالیسی اورمہنگائی سے متعلق ہمارا محاذ ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہریانہ میں الائنس کے ساتھ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پیر کو سی ای سی کی میٹنگ میں اس کے اشارے دیئے۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ کیا اکیلے الیکشن لڑنے سے نقصان نہیں ہوگا۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان الائنس بن سکتا ہے؟