جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ۔ (فائل فوٹو)
دہلی اسمبلی الیکشن کے ابتدائی رجحان میں بی جے پی اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی کو بڑا نقصان ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ کانگریس ایک بارپھرکھاتہ کھولنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ بی جے پی اپنے دم پراکثریت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ بی جے پی 40 سے زیادہ سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی بڑی ناکامی اورکانگریس کے ساتھ الائنس نہیں ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں میں غوروخوض شروع ہوگیا ہے۔ انڈیا الائنس میں شامل اہم پارٹی نیشنل کانفرنس کے لیڈراورجموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بڑا بیان دیا ہے۔
عمرعبداللہ نے دہلی کے ابتدائی رجحان کے بعد سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے۔ ایکس(سابق میں ٹوئٹر) پرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا- ”اورلڑوآپس میں“۔ اس کے ذریعہ انہوں نے انڈیا الائنس کے درمیان الیکشن میں ظاہر ہونے والے اختلاف پر تنقید کی ہے۔ عمرعبداللہ جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ ہیں۔ وہ پہلے بھی جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ سال 2009 سے لے کر2014 کے درمیان رہ چکے ہیں۔ عمرعبداللہ لوک سبھا رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 1998 سے 2009 کے درمیان رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔
Aur lado aapas mein!!! https://t.co/f3wbM1DYxk pic.twitter.com/8Yu9WK4k0c
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) February 8, 2025
عمرعبداللہ سری نگر لوک سبھا کی نمائندگی کرتے تھے۔ وہ ملک کے وزیر مملکت برائے خارجہ بھی کچھ وقت کے لئے رہے تھے۔ عمرعبداللہ ہندوستانی سیاست میں انڈیا الائنس کو متحد کرنے کے حمایتی رہے ہیں۔ 2024 میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں نیشنل کانفرنس کی جیت کے بعد وہ دوسری بار وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے الائنس میں الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
رجحان میں بی جے پی کو بڑی سبقت
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، 12 بجے تک بی جے پی 46 سیٹوں پر جبکہ عام آدمی پارٹی 24 سیٹوں پرآگے ہیں۔ کانگریس کے حصے میں کوئی بھی سیٹ نہیں جا رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینراورسابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، موجودہ وزیراعلیٰ آتشی اورسابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا بھی پیچھے چل رہے ہیں۔ ان تینوں سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

