Urdu Conclave 2026

Delhi Assembly Elections Result 2025

دہلی اسمبلی الیکشن کے ابتدائی رجحانوں میں بی جے پی اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کے الیکشن میں بری کارکردگی پراپوزیشن گروپوں میں غوروخوض تیز ہوگیا ہے۔ عمرعبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے۔

اوکھلا اسمبلی حلقہ میں عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان، بی جے پی کے منیش چودھری اور جیل میں بند اے آئی ایم آئی کے امیدوار شفاء الرحمٰن کے درمیان سخت مقابلہ مانا جا رہا ہے۔ ابتدائی رجحان میں پیچھے ہونے کے بعد امانت اللہ خان مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

اوکھلا اسمبلی حلقہ میں بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہاں سے بی جے پی کے منیش چودھری آگے چل رہے ہیں۔ موجودہ رکن اسمبلی اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار امانت اللہ خان کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے بدھ (5 فروری 2025) کو وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر قومی دارالحکومت میں 'ڈبل انجن' والی حکومت کو ووٹ دیا۔ تاکہ دہلی میں ترقی کو تیزی سے فروغ دیا جاسکے۔