NC President Farooq Abdullah: نیشنل کانفرنس میں اختلافات کی خبروں پر فاروق عبداللہ کا بڑا بیان، کہا- پارٹی کو توڑنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی
فاروق عبداللہ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ناراض لیڈروں سے بات چیت کی ہے اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا گیا ہے۔ ان کے مطابق اراکین اسمبلی کی شکایات جائز تھیں اور ان پر مناسب توجہ دی گئی ہے۔ کچھ معاملات میں جلد اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ دیگر مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔انہوں نے پارٹی میں پھوٹ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ نیشنل کانفرنس تقسیم ہو گئی ہے۔
Aga Syed Ruhullah resigned from NC and Lok Sabha membership: نیشنل کانفرنس کو لگا بڑا جھٹکا، سید آغا روح اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا کردیا اعلان، لوک سبھا کی رکنیت سے بھی دیا استعفیٰ
آغا روح اللہ کا کہنا ہے کہ جن موضوعات سے متعلق عوام سے حمایت مانگی گئی تھی، انہیں اب پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔ اسی ناراضگی کے سبب انہوں نے پارٹی اور رکنیت دونوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آغا روح اللہ کا نیشنل کانفرنس سے تقریباً 24 سال پرانا رشتہ رہا ہے۔ وہ 2024 کے لوک سبھا اورجموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے دوران پارٹی کے اہم چہروں میں شامل تھے۔
نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ
یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی دوری، منتخب نمائندوں سے مشورہ نہ کیے جانے اور ان کی شکایات پر توجہ نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 30 اکتوبر کی تاریخ والی اس یادداشت میں ناراض اراکین اسمبلی نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کے کام کاج پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے باوجود جوابدہی کا فقدان ہے اور اہم پالیسی و سیاسی معاملات پر منتخب نمائندوں سے مناسب مشاورت نہیں کی جاتی۔
نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ
خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے خلاف بیان نہیں دے رہا ہے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی ناراضگی عمر عبداللہ حکومت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں اراکین اسمبلی نے کابینہ کی ’’غیرمنصفانہ توسیع‘‘ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی تیارکرنے پرغورکیا۔
جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی زندگی کا آغاز، صحافی ندھی رازدان سے کرلی شادی
جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرتصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’کل ایک نیا سفرشروع ہوا‘‘۔ آپ کو بتادیں کہ سپریم کورٹ نے تین ماہ قبل پائل عبداللہ سے باہمی رضامندی کے تحت طلاق کی منظوری دی تھی۔
’سندھ-طاس معاہدے کے ذریعہ پاکستان نے ہمارا خون نچوڑ لیا‘، جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو سخت جواب
عمر عبداللہ نے پاکستان کے اس دعوے پر سوال اٹھایا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پانی کے مسئلے کی بات آتی ہے تو پاکستان کی یہ ہمدردی کہاں چلی جاتی ہے؟ ہماری ندیوں کے استعمال کے حق کے معاملے میں اس نے کشمیریوں کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے کہا کہ6 ندیوں میں سے بھارت نے پنجاب میں بہنے والی تین ندیاں اپنے پاس رکھیں، جبکہ جموں و کشمیرسے متعلق تین ندیاں پاکستان کے حصے میں چلی گئیں۔
Omar Abdullah Statement: ارے.. ارے..! عمر عبداللہ کو کیا ہوا؟ اچانک آر ایس ایس کے سُروں میں سُر ملانے لگے
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے Gen-Z سے متعلق بیان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مخالفت کرنا ملک مخالف ہونا نہیں ہے۔
CM Omar Abdullah: ’’کیا وائٹ ہاؤس جا کر ٹرمپ سے ملنا پڑیگا؟‘‘ مکمل ریاست کے درجے کے معاملے پر وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز سے مانگا جواب
جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس نے 20 جولائی کو جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر دہلی ہماری آواز نہیں سن رہی تو کیا ہمیں وائٹ ہاؤس جا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنی پڑے گی؟
J&K News: ’’ڈپٹی سی ایم سریندر چودھری نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا توڑا بھروسہ…‘‘، نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی کا الزام
جاوید اقبال چودھری نے الزام لگایا کہ نائب وزیر اعلیٰ کا طرز عمل آمرانہ ہے اور انہوں نے نہ صرف وزیر اعلیٰ بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر اعلیٰ ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جو ان کے فیصلوں پر اعتراض کرتے ہیں۔
Omar Abdullah on Assembly Election Results 2026: عمر عبداللہ نے بی جے پی کا ذکر کرکے دیا بڑا بیان،”مغربی بنگال میں ایک بہت بڑی…”
نیشنل کانفرنس کے کچھ اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں پر وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا، "اگرکچھ اراکین اسمبلی چھوڑ کرجانے کی تیاری کررہے تھے توکیا میں یہاں تقریب میں بیٹھا ہوتا؟ یہ بے بنیاد باتیں ہیں، یہ وہی لوگ ہیں، جنہوں نے ان کی ہدایت کے مطابق راجیہ سبھا میں بی جے پی کی مدد کی، ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں۔





