Bharat Express

National Conference

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز کے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کی تعریف کی تھی اور ای وی ایم کے معاملے پر کانگریس کو مشورہ دیا تھا۔ جس کے بعد ایسی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تھی۔

لانگیٹ کے ایم ایل اے شیخ خورشید دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹر لے کر ایوان پہنچے تھے۔ اس پوسٹر کو دیکھ کر بی جے پی ارکان اسمبلی مشتعل ہو گئے اور ان کے ہاتھ سے پوسٹر چھین لیا۔

حلف کے بعد عمر کے والد اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست چیلنجوں سے بھری ہوئی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ حکومت وہی کرے گی جس کا اس نے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا۔

عمر عبداللہ نے 11 اکتوبر کو حکومت بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ صدر راج ہٹانے کے بعد پیر کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی۔ عمر عبداللہ کو کانگریس، عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور کچھ آزاد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے۔

عمر عبداللہ وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 16 اکتوبر کو صبح 11.30 بجے تقریب کا وقت مقرر کیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں اپنے سبھی پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئے۔ پاکستان سے بات چیت شروع کرنی ہے یا نہیں۔ یہ ہمارا نہیں مرکزی حکومت کا کام ہے۔

راج بھون سے نکلتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ میں ابھی راج بھون سے واپس آیا ہوں، میں نے اپنے اتحاد کا خط لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کیا ہے، ہمارے ساتھ کانگریس، عام آدمی پارٹی، سی پی آئی-ایم اور کئی آزاد ایم ایل اے نے بھی دیا ہے۔

جموں وکشمیر میں حکومت تشکیل سے پہلے کانگریس کا بڑا بیان آیا ہے۔ کانگریس لیڈرغلام احمد میر نے کہا کہ الائنس میں اکثریت یا اقلیت نہیں ہوتا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد الیکشن سے پہلے ہوا تھا۔

التجا مفتی بجبہاڑہ سے الیکشن ہار گئی ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا، ’’میں بجبہاڑہ کے نئے ایم ایل اے سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا وہ غنڈہ گردی اور تباہی پھیلانے آئے ہیں؟

جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے 49 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ بی جے پی 29 اور پی ڈی پی 3 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ بی جے پی 29 سیٹوں پر جیت کو اپنے لیے سیاسی طور پر اہم سمجھ رہی ہے۔