Bharat Express DD Free Dish

National Conference

بی جے پی ایم ایل اے سنیل شرما اور پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر ست شرما نے اس معاملے میں مداخلت کے لیے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔

حکومت نے کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے پڑوسی ملک پاکستان کا ہاتھ ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد، کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کے اجلاس میں مرکزی حکومت نے کئی سخت اور بڑے فیصلے لیے، جن میں سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرنا، پاکستان سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانا اور ہندوستان میں پاکستانی سفارت خانے میں عملے کی تعداد 55 سے کم کرکے 30 کرنا اہم تھے۔

جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے شعبۂ اسلامک اسٹڈیز اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈی اینڈ ریسرچ (آئی ایس آر ڈی) کے اشتراک سے اتوار 20 اپریل، 2025 کو ’’دہلی: قرون وسطیٰ میں ہند اسلامی سنتھیسسس (تال میل) کا مصداق‘‘ کے موضوع پر یک روزہ قومی ہسٹری کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جموں وکشمیر اسمبلی میں وقف ایکٹ پر تجویز منظور نہیں ہو پائی ہے، جس سے سیاسی پارٹیوں میں تشویش ہے۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اس پرمیٹنگ بلائی۔ پارٹی لیڈران نے اسمبلی کی اس خاموشی پرسنگین اعتراض ظاہرکیا ہے اوروقف املاک کی بدانتظامی کو روکنے کے لئے مناسب قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس معاملے پرحکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

جموں وکشمیراسمبلی میں وقف قانون سے متعلق تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے وقف پر تبادلہ خیال کے لئے وقفہ سوال ملتوی کرنے کی تجویز کو منظور کردیا۔ یہ تجویز نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی نظیر گریزی اور تنویر صادق نے پیش کی تھی۔ اس کے بعد جم کرہنگامہ ہوا۔

قومی کانفرنس میں ہندوستان میں اقلیتوں کی تعلیم، شمولیت اورانہیں بااختیار بنانے پرتوجہ دی گئی۔ اس تقریب نے کلیدی پالیسی سازوں، ماہرین اورشراکت داروں  کا مشاہدہ کیا، جنہوں نے اقلیتی برادریوں کے لئے مساوی مواقع اوربہبود کویقینی بنانے کے لئے حکمت عملیوں پرغورکیا۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز جیل میں بند ایک پولیس اہلکار سمیت تین سرکاری ملازمین کو عسکریت پسندوں کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں برطرف کر دیا تھا۔ برطرف ملازمین میں پولیس کانسٹیبل فردوس احمد بھٹ، استاد محمد اشرف بھٹ اور محکمہ جنگلات کے اردلی نثار احمد خان شامل ہیں۔

دہلی اسمبلی الیکشن کے ابتدائی رجحانوں میں بی جے پی اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کے الیکشن میں بری کارکردگی پراپوزیشن گروپوں میں غوروخوض تیز ہوگیا ہے۔ عمرعبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے۔

روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ہم سے بات چیت کی اور ہمیں یقین دلایا گیا کہ تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورت اور بات چیت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز کے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کی تعریف کی تھی اور ای وی ایم کے معاملے پر کانگریس کو مشورہ دیا تھا۔ جس کے بعد ایسی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تھی۔