پریاگ راج مہا کمبھ میلہ کے علاقے میں آگ لگنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہا کمبھ میلہ کے علاقے میں شاستری برج سیکٹر-19 کیمپ میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی گئی اورقریب ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی ملی ۔اس دوران بڑی تعداد میں ٹینٹ جل کر خاکستر ہوگئے ۔
#WATCH | Prayagraj, Uttar Pradesh | A fire breaks out at the #MahaKumbhMela2025. Fire tenders are present at the spot.
More details awaited. pic.twitter.com/dtCCLeVIlN
— ANI (@ANI) January 19, 2025
#WATCH | Prayagraj, Uttar Pradesh | A fire breaks out at the #MahaKumbhMela2025. More details awaited. pic.twitter.com/FCQrrQKSAX
— ANI (@ANI) January 19, 2025
واضح رہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ صاف نہیں ہو پائی ہے،حالانکہ مقامی ہجوم کا کہنا ہے کہ گیس سلینڈر دھماکے کی وجہ سے یہ آگ لگی اور پھیلتی چلی گئی ۔جس کی وجہ سے دو سو سے زیادہ ٹینٹ جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔آگ پر قابو پانے کے بعد بھی فی الحال افراتفری کا ماحول ہے اور اس میں پولیس انتظامیہ حالات کو بھی قابو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ پورا میلہ کا علاقہ ہے ،جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہر وقت آتے جاتے رہے ہیں ۔ البتہ اس واقعے میں راحت کی بات یہ ہے کہ کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور رپورٹ طلب کرلی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔