Bharat Express DD Free Dish

Fire Broke Out

واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اسپتال میں برقی آلات کی دیکھ بھال اور فائر سیفٹی کے لیے مقررہ اصولوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی جانچ کی جا رہی ہے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیے ہیں۔ تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

حادثے کے بعد پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وینٹی لیٹر میں دھماکا کس وجہ سے ہوا اور آیا اس میں کوئی تکنیکی خرابی موجود تھی یا نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی جانچ کی جارہی ہے کہ طبی آلات کی بروقت جانچ اور دیکھ بھال کی جارہی تھی یا نہیں۔اس واقعے نے اسپتال کی فائر سیفٹی اور ہنگامی انتظامات پر بھی سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

فائر فائٹرز نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم، اس وقت تک آگ عمارت کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔ امدادی ٹیموں نے ہوٹل کے اندر پھنسے افراد کو باہر نکالنے کی کوشش کی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔تمام زخمیوں کو رام پورہاٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اسپتال ذرائع نے ابتدائی طور پر 5 افراد کی موت کی تصدیق کی۔

جنوبی امریکی ملک چِلی میں ایک بار پھر وسطی چِلی کے ساحلی علاقے پینکو میں بھڑکنے والی شدید جنگلاتی آگ نے ہزاروں لوگوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔

جاپان کے جنوبی ساحلی علاقے میں ایک خوفناک آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے جس نے مقامی شہریوں میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ اس واقعے کا ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے، جس میں آگ کی بلند شعلے واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور متعدد افراد زخمی یا لاپتہ ہیں۔

نوئیڈا کے سیکٹر 63 تھانہ علاقے میں واقع بہلول پور گاؤں کے قریب واقع کچی آبادیوں میں بدھ کی رات زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ کچھ ہی دیر میں کئی جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

دہلی کے ساکیت میں واقع مشہور سلیکٹ سٹی مال کے سنیما ہال میں آگ لگ گئی۔ بدھ (26 فروری) کو پیش آنے والے اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ یہ آگ مہا کمبھ کے سیکٹر 19 میں کلپواسیوں کے خالی کرائے گئے خیموں میں لگی۔ آگ نے کئی خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اتر پردیش کے مراد آباد کے کٹگھر کوتوالی علاقے میں پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ یہ آگ اتنی شدید ہے کہ چاروں طرف دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔

جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ بازار میں ہفتہ کی شام ایک ہوٹل میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے تیزی سے پھیلنے لگے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔