Bharat Express

National Conference

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے کہا کہ اروند کیجریوال اور ہیمنت سورین جیسے تمام گرفتار لیڈر اسی وقت آزاد ہوں گے جب آپ سب آئین کو ہاتھ میں رکھیں گے۔ الیکشن کے وقت وہ بٹن دبائیں جو اس حکومت کو ہٹا دے گا۔

عمر عبداللہ نے کہا، "افسپا کے بارے میں ہم بعد میں دیکھیں گے، لیکن کم از کم ہائی وے پر لوگوں کی نقل و حرکت کو کم کریں اور اس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے۔"

اکھلیش یادو نے پی ڈی اے یعنی پسماندہ طبقات، دلت اور اقلیتوں کے بارے میں کہا کہ ہمارا خاندان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ تمام لوگ 2024 میں سماجوادی نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔ آئندہ لوک سبھا الیکشن جمہوریت اور آئین کو بچانے کا انتخاب ہے۔ یہ وقت جمہوریت اور آئین کو بچانے کا ہے۔

این سی نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی وادی کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی اور کانگریس سے جموں خطے میں دو سیٹوں پر الیکشن لڑنے کو کہا ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ لداخ سیٹ پر مشترکہ امیدوار ہوگا۔

لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے ایک بیان نے سیاسی ہلچل کو بڑھا دیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن جیسے جیسے قریب آرہا ہے، ویسے ویسے انڈیا الائنس کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر کی سبھی 5 لوک سبھا سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مہاتما گاندھی بار بار رام راج کی بات کرتے تھے جس کا مطلب سب کے ساتھ برابری تھا۔70 فیصد بھارت میں ہندو ہیں ،کیا وہ خطرے میں ہیں ۔کیا 30 فیصد دیگر مذاہب والوں سے ان کو خطرہ ہے؟ مگر لوگوں کے ذہن میں یہ بٹھایا گیا  کہ ہندو خطرے میں ہے۔ میں ان 25 فیصد میں سے ہوں ،مجھے کبھی خطرہ نہیں لگتا۔

انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر انڈیا اتحاد کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑ جائے گا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ ممتا بنرجی پچھلی بار بائیں بازو کو سیٹیں نہیں دینا چاہتی تھیں، لیکن آج وہ سیٹیں دینے کو تیار ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ انہیں جمعرات (11 جنوری) کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔ای ڈی نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا ہے۔

جموں کے نگروٹا اسمبلی حلقہ میں نیشنل کانفرنس نے بڑی ریلی کی۔ فاروق عبداللہ نے ریلی کو خطاب کیا۔ انہوں نے کئی موضوعات پر  تفصیل سے اپنی بات رکھی۔