'یہ کانٹوں کا تاج'، بیٹے عمر کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد فاروق عبداللہ نے ایسا کیوں کہا؟
جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے نتائج کے درمیان نیشنل کانفرنس کے صدراورسابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بڑا اعلان کردیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کو جواب دے دیا ہے۔ لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو جو کیا گیا، وہ غلط تھا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ہمیں کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے نیشنل کانفرنس کے الائنس پر بھروسہ کیا ہے اور بے روزگاری کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے آج آرٹیکل 370 سے متعلق کچھ نہیں کہا ہے۔ حالانکہ یہ ان کا اہم موضوع رہا ہے اورپورے اسمبلی الیکشن میں نیشنل کانفرنس اس موضوع کوخوب مضبوطی سے اٹھاتی رہی ہے۔
#WATCH | Srinagar, J&K | National Conference chief Farooq Abdullah says, “People have given their mandate, they have proven that they don’t accept the decision that was taken on August 5…Omar Abdullah will be the chief minister.” pic.twitter.com/qiTUaFz7zd
— ANI (@ANI) October 8, 2024
قابل ذکرہے کہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس 41 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ کانگریس صرف 5 سیٹوں پرآگے ہے۔ وہیں سی پی آئی (ایم) کے ایک واحد امیدوارجیت کے قریب ہیں۔ اس طرح سے جموں وکشمیر میں اکثریت کے لئے 48 کے اعدادوشمار تک نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد پہنچ گئی ہے۔ بی جے پی کو جموں وکشمیر میں حکومت بنانے کی امید تھی، لیکن وہ 30 سے کم سیٹ پر جیت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس