Bharat Express

Jammu Kashmir Election 2024

نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں اپنے سبھی پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئے۔ پاکستان سے بات چیت شروع کرنی ہے یا نہیں۔ یہ ہمارا نہیں مرکزی حکومت کا کام ہے۔

جموں وکشمیر میں حکومت تشکیل سے پہلے کانگریس کا بڑا بیان آیا ہے۔ کانگریس لیڈرغلام احمد میر نے کہا کہ الائنس میں اکثریت یا اقلیت نہیں ہوتا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اتحاد الیکشن سے پہلے ہوا تھا۔

جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے نتائج کے درمیان نیشنل کانفرنس کے صدراورسابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بڑا اعلان کردیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کو جواب دے دیا ہے۔ لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو جو کیا …

صورتحال کو قبول کرتے ہوئے، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر پوسٹ کیا اور کہا، "میں لوگوں کے فیصلے کو قبول کرتی ہوں مجھے سری گفوارہ بجبہاڑہ کے لوگوں سے جو پیار اور محبت ملی ہے وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔ "میرے پی ڈی پی کارکنوں کا شکریہ جنہوں نے اس انتخابی مہم کے دوران سخت محنت کی۔"

جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کے نتائج آج سامنے آجائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ سبھی پارٹی کے لیڈرایک دوسرے پرطنز کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اسی درمیان عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اوررکن پارلیمنٹ شیخ عبدالراشد عرف انجینئررشید نے بغیرکسی کا نام لئے کہا کہ جموں وکشمیرکے لوگوں کوجینے دواورسانس لینے دو۔

جموں وکشمیراورہریانہ اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے درمیان کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی ابتدائی رجحان میں ہریانہ اورجموں وکشمیردونوں ریاستوں میں حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

ہریانہ اورجموں وکشمیرکے انتخابی نتائج ملک کی سیاست میں ایک نیا نیریٹیوسیٹ کرسکتے ہیں۔ ہریانہ میں بی جے پی مسلسل تیسری باراقتدارمیں واپسی کا دعویٰ کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس ہریانہ اورجموں وکشمیرمیں اقتدارمیں واپسی کا دعویٰ کر رہی ہے۔

ایگزٹ پول میں بی جے پی، کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے الائنس کے مقابلے پیچھے ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اس کے بعد بھی پارٹی حکومت بنانے کی قواعد میں مصروف ہوگئی ہے۔ 

جموں و کشمیر میں آخری بار سال 2014 میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ اس الیکشن میں بی جے پی نے جموں خطے میں 25 سیٹیں جیتی تھیں۔ جموں و کشمیر میں بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی۔ اس کے بعد بی جے پی کو ڈپٹی سی ایم کا عہدہ ملا۔

موہن سنگھ بھٹی نے الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب لوگ اپنے ہی گاؤں میں ووٹ ڈال سکیں گے۔ اس سے گاؤں والوں میں خوشی کا ماحول ہے۔