جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کے نتائج کے دوران انجینئر رشید نے بڑی بات کہی ہے۔
جموں وکشمیرمیں 90 سیٹوں پرتین مرحلوں میں ہوئے الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جموں وکشمیرمیں 10 سال بعد اسمبلی الیکشن ہوئے ہیں۔ اب جموں وکشمیرمیں کونسی پارٹی حکومت بنائے گی، اس کے لئے تھوڑا سا انتظارکرنا ہوگا۔ لیکن نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ نیشنل کانفرنس اورکانگریس الائنس اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ جبکہ بی جے پی 30 سے کم سیٹوں پرجیت حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ جموں وکشمیرمیں ووٹنگ کے بعد آئے ایگزٹ پول کے مطابق ہی تقریباً نتائج آرہے ہیں۔ حکومت بننے سے پہلے عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید نے نئی حکومت سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔
انجینئررشید نے کہا کہ اقتدار کوئی مستقل بات نہیں ہے۔ حکومت آتی اور جاتی رہتی ہے، جب بھی کوئی اقتدار پر بیٹھتا ہے، اس کو لگتا ہے کہ میں کبھی ہٹوں گا نہیں۔ میں گزارش کرتا ہوں کہ جموں وکشمیر کوئی عام ریاست نہیں ہے۔ ایک طرف پاکستان ہے اور دوسری طرف چین ہے۔ دنیا کی نظریں ہم پر ہیں، لوگ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔ اس لئے کشمیرکے لوگوں پررحم کریں اور انہیں جینے دیجئے، انہیں سانس لینے دیجئے، انہیں ان کے اختیارات دیجئے اوران کوانسان سمجھئے۔ اسے ہندو-مسلم مت بنائیے۔ اسے ایک انسانیت کی حیثیت سے دیکھئے۔
#WATCH | Srinagar, J&K: President of Awami Ittehad Party & MP, Sheikh Abdul Rashid alias Engineer Rashid says, “Power is not a permanent thing…Jammu and Kashmir is not an ordinary state. On one side there is Pakistan, on the other side there is China. The world is watching us.… pic.twitter.com/nR42dqw0Ox
— ANI (@ANI) October 8, 2024
وزیرخارجہ سے متعلق کہی یہ بات
انجینئررشید نے مزید کہا کہ کشمیرکا جوموضوع ہے، جیسے ہندوستان پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) پردعویٰ کرتا ہے اورپاکستان ایسٹ انڈیا (مشرقی ہندوستان) پر دعویٰ کرتا ہے۔ اگروزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اسلام آباد جا رہے ہیں تو صرف دورے کے لئے نہ جائیں اورنہ ہی دنیا کودھوکہ دیں کہ میں شنگھائی کانفرنس کے لئے گیا ہوں۔ انہیں کشمیرمیں امن کے لئے پردے کے پیچھے سے کچھ اچھا کام کرنا چاہئے اوران موضوعات پرالیکشن لڑنا چاہئے، جن میں ترقی کی بات ہو، تعلیم کی بات ہواورباقی چیزوں کی بات ہو۔
”جموں وکشمیر کے مسائل کو حل کرنا چاہئے“
عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئررشید نے آگے کہا کہ جہاں مارا ماری ہو، جہاں 35-37 سالوں سے ایک لاکھ لوگ قبروں میں سوئے ہوں، جہاں ہزاروں خاندان بھاگے ہوں، وہاں آپ سسیاست کی کیا بات کریں گے۔ اس لئے میری سبھی سے یہ گزارش ہے، جوبھی جموں وکشمیرمیں جو بھی حکومت بنائے۔ اسے جموں وکشمیرکے لوگوں اورنئی دہلی کے درمیان ایک پُل کا کام کرنا چاہئے۔ جس سے ہماری پریشانیاں ختم ہوں۔
-بھارت ایکسپریس