Bharat Express DD Free Dish

Engineer Rashid

انجینئر رشید اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بطور ملزم عدالتی حراست میں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں انجینئر رشید نے بارہمولہ پارلیمانی حلقے سے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور موجودہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔

دہلی ہائی کورٹ نے پیرکے روزبارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ عرف انجینئر رشید کو2 جون تک کی عبوری ضمانت منظورکرلی ہے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ عبوری ضمانت کی مدت کے دوران انجینئررشید کے ساتھ ہروقت کم ازکم دوسادہ لباس میں پولیس اہلکارموجود رہیں گے۔

عبدالرشید شیخ اس وقت تہاڑ جیل میں این آئی اے کے درج دہشت گردی فنڈنگ کیس میں عدالتی تحویل میں ہیں۔ اس سے قبل انہیں لوک سبھا اجلاس میں شرکت کے لیے کسٹڈی پیرول دی جا چکی ہے، جبکہ ان کی مستقل ضمانت کی درخواست ابھی زیر التوا ہے۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جموں وکشمیرکے بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کو24 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کی اجازت دی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے جیل میں قید انجینئر رشید کو راحت دیتے ہوئے یہ مشورہ بھی دیا کہ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل سے گزارش کرکے رشید کے ساتھ ایک پولیس کو بھی پارلیمنٹ میں بھیجا جا سکتا ہے۔

رشید انجینئر 2019 سے جیل میں ہے جب اسے این آئی اے نے 2017 میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے معاملے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔

جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کے نتائج آج سامنے آجائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ سبھی پارٹی کے لیڈرایک دوسرے پرطنز کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اسی درمیان عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اوررکن پارلیمنٹ شیخ عبدالراشد عرف انجینئررشید نے بغیرکسی کا نام لئے کہا کہ جموں وکشمیرکے لوگوں کوجینے دواورسانس لینے دو۔

رشید 2019 سے جیل میں ہیں جب انہیں این آئی اے نے 2017 میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے معاملے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔

بارہمولہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب اسے 12 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں اس بار جس لیڈر کا سب سے زیادہ چرچا ہو رہا ہے وہ شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید ہیں۔ انجینئر رشید لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ملک بھر میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شکست دی۔ بڑی بات …