دہلی ہائی کورٹ نے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو 15 دنوں کی عبوری ضمانت دی ہے۔
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پیرکے روزجیل میں بند بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ عبدالراشد شیخ عرف انجینئررشید کو2 جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ اب وہ تقریباً 15 دن تک جیل سے باہررہیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ عدالت نے انجینئررشید کواپنے والد کی تدفین اورآخری رسوم میں شامل ہونے کے لئے عبوری ضمانت دی ہے۔
دراصل، انجینئررشید ابھی ٹیررفنڈنگ کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔ ان کے والد کا دہلی کے ایمس میں انتقال ہوگیا ہے۔ اس لئے رکن پارلیمنٹ نے ہائی کورٹ سے اپنے والد کے آخری رسوم میں شامل ہونے کے لئے عبوری ضمانت دینے کی اپیل کی۔ عبوری ضمانت عرضی پرجسٹس پرتبھا سنگھ اورجسٹس مدھوجین کی بینچ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے 2 جون تک عبوری ضمانت پران کی رہائی کی اجازت دے دی۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ عبوری ضمانت کے دوران انجینئررشید کے ساتھ ہمیشہ سادے کپڑوں میں کم ازکم 2 پولیس افسرموجود رہیں گے۔
ہائی کورٹ نے ضمانت کی شرائط میں کی تبدیلی
دہلی ہائی کورٹ نے 5 مئی کوانجینئررشید کی ضمانت کی شرائط میں تبدیلی کی تاکہ وہ دہلی میں اپنے والد سے ملاقات کرسکیں۔ 17 اور18 مئی کی درمیانی شب ان کے والد کی حالت مزید خراب ہوگئی، جس کے بعد پیر(18 مئی) کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ عدالت نے اب انجینئررشید کوان کے والد کے آخری رسوم میں شامل ہونے کے لئے 2 جون تک کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔
الگ الگ دفعات کے تحت الزام ہوئے تھے طے
دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ واقع اسپیشل این آئی اے کورٹ نے مارچ 2022 میں انجینئررشید کے خلاف انڈین پینل کوڈ اوریواے پی اے کی الگ الگ دفعات کے تحت الزامات طے کئے تھے، جن میں مجرمانہ سازش، ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنا اوردہشت گردی کی فنڈنگ شامل ہے۔ انہوں نے اس حکم کوہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ 28 اپریل کوانجینئررشید کوہائی کورٹ نے سری نگرمیں اپنے بیماروالد سے ملنے کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ تاہم، ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے ان کے والد کوہوائی جہازسے دہلی کے ایمس لے جایا گیا، جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔
انجینئررشید نے لوک سبھا میں عمرعبداللہ کو ہرایا
واضح رہے کہ انجینئررشید ابھی غیرقانونی سرگرمیوں روک تھام ایکٹ (یواے پی اے) کے تحت ٹیررفنڈنگ معاملے میں ملزم کے طورپرجیل میں بند ہیں۔ انہیں 2019 میں گرفتارکیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں ہیں۔ انجینئررشید 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں جموں وکشمیرکے موجودہ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کو2 لاکھ روپئے سے زیادہ ووٹوں سے ہراکربارہمولہ لوک سبھا سیٹ جیتی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


