Race Course Mosque: ریس کورس مسجد کا بجلی اور پانی کا کنکشن بغیر نوٹس کاٹنے پر دہلی ہائی کورٹ سخت، این ڈی ایم سی سے مانگا جواب
ہائی کورٹ نے این ڈی ایم سی سے دو ہفتوں کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر بغیر نوٹس جاری کیے بجلی کا کنکشن کیسے کاٹ دیا گیا۔ عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت دسمبر میں مقرر کی ہے۔
Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم نے 4 ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کے لیے ججوں کے ناموں کی سفارش کی
کالجیم کا نظام ججوں کی تقرری اور تبادلوں کی سفارش کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ سپریم کورٹ کالجیم امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مزید کارروائی کے لیے مرکزی حکومت کو بھیجتا ہے۔تازہ ترین تجاویز کا تعلق چار ہائی کورٹس میں چیف جسٹس کے عہدوں سے ہے۔ تاہم، کالجیم کی سفارشات کو حتمی تقرری نہیں سمجھا جا سکتا۔
Delhi HC Dismisses Neha Bora’s Petition: دہلی ہائی کورٹ نے آئسا کی صدر نیہا بورا کی خارج کی عرضی، دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت
امن برقرار رکھنے کے لیے 10,000 روپے کے ذاتی مچلکے اور ایک ضامن سے متعلق نوٹس کو دیا گیا تھا چیلنج، عدالت نے کارروائی میں استعمال ہونے والے دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا
AISA President Neha Bora: آئیسا صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا، 23 اکتوبر کو شام 6 بجے سنایا جائے گا فیصلہ
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ یہ عرضی پولیس کے نوٹس اور حراست سے متعلق ہے۔ عدالت 23 اکتوبر کو شام 6 بجے فیصلہ سنائے گی۔
Delhi High Court: کیا طلبہ کو ڈرانا پولیس کا نیا اصول ہے؟ آئیسا کا دہلی پولیس پر حملہ، ہائی کورٹ سے لگائی فریاد
دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کرے گی۔ نیہا نے دہلی پولیس کی جانب سے جاری بانڈ نوٹس کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
Saurav Das-Ashutosh Ranka Bail: سورو داس-آشوتوش رانکا کو ملی ضمانت، ایس ای ایم کورٹ نے دیا رہا کرنے کا حکم
دہلی پولیس نے سورَو داس اورآشوتوش رانکا کو13 اکتوبرکوحراست میں لیا تھا۔ دونوں پرالزام ہے کہ وہ جنترمنترپرلگائی گئی بیرکیڈنگ کو پھلانگ کرممنوعہ علاقے میں داخل ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں 14 اکتوبر کو عدالت نے دونوں کو پانچ دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد پھر دو دنوں کی توسیع کردی گئی تھی۔
Ashutosh Ranka and Saurabh Das: سی جے پی لیڈر سوربھ داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے عرضی واپس لی
دہلی ہائی کورٹ نے سی جے پی لیڈر سوربھ داس اور آشوتوش رانکا کو اپنی عرضی واپس لینے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی تبدیلی کا ذریعہ انتخابات ہونا چاہیے، نہ کہ افراتفری پھیلانا۔
CJP Leaders Judicial Custody: سی جے پی لیڈر سورو داس اور آشو توش رانکا نے کھٹکھٹایا دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ، عدالتی حراست کے خلاف فوری سماعت کا مطالبہ
سی جے پی لیڈر سورو داس اور آشوتوش رانکا نے اپنی عدالتی حراست کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔ دونوں کے وکلا ہائی کورٹ سے اس معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کر رہے ہیں۔ ایک خصوصی ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے گزشتہ روز داس اور رانکا کی حراست میں 21 اکتوبر تک توسیع کر دی تھی۔ اس سے پہلے آشوتوش رانکا اور سورو داس کو پانچ دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا تھا۔
Delhi High Court: وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق ریکارڈ عام کرنے کا حکم دہلی ہائی کورٹ نے کر دیا منسوخ
جسٹس امت مہاجن کی سربراہی والی بنچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے 15 اکتوبر کے اپنے حکم میں کہا کہ ہائی کورٹ یا اطلاعاتی کمیشن، سکیورٹی اداروں کے اس جائزے پر اپنی رائے مسلط نہیں کر سکتے کہ کون سی معلومات سکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔عدالت نے درخواست گزار کی اس دلیل کو بھی مسترد کر دیا کہ معاملہ عوامی پیسے کے خرچ سے متعلق ہے
Neha Bora Move Delhi HC: آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا دہلی ہائی کورٹ پہنچیں، پولیس پر لگائے سنگین الزامات
ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں نیہا بورا نے انتہائی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر کو حراست سے رہائی کے بعد سے ہی دہلی پولیس کے اہلکار سادہ لباس میں مسلسل ان کا پیچھا کر رہے ہیں اور انہیں ذہنی طور پر خوف زدہ کرنے اور دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔





