Bharat Express

جسٹس یشونت ورما کے گھر پہنچی دہلی پولیس، اس مقام کو کیا سیل، جہاں ملے تھے جلے ہوئے نوٹ

جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ پر 14 مارچ کولگی آگ میں بڑی مقدارمیں نقدی جلنے کی خبرسامنےآئی تھی۔ حالانکہ جسٹس ورما نے اسٹورروم میں نقدی رکھنے سے انکارکیا ہے۔ اس معاملے میں دہلی پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا ہے اوراسٹورروم کو سیل کرنے کی کارروائی کررہی ہے۔

جسٹس یشونت شرما کے گھر پر جانچ کے لئے دہلی پولیس کی ٹیم پہنچی۔

جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ میں 14 مارچ کی رات تقریباً 11 بجے آگ لگی تھی۔ اس کے بعد بڑی مقدارمیں کرنسی کے جلنے کی بات سامنے آئی۔ یشونت ورما کا کہنا ہے کہ ان کے یا ان کی فیملی کے کسی بھی رکن نے اسٹورروم میں کبھی نقدی نہیں رکھی۔ اس معاملے کی جانچ کے لئے بدھ کو دہلی پولیس کی ایک ٹیم جسٹس ورما کی رہائش گاہ پرپہنچی۔ تغلق روڈ تھانے کے ایک انسپکٹربھی پہنچے۔ پولیس نے آگ لگنے والی جگہ (اسٹورروم) کو سیل کردیا ہے۔

اس معاملے کی جانچ کے لئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے 3 ججوں کی ایک کمیٹی تشکیل کی ہے۔ پیرکو جانچ کمیشن کی ٹیم یشونت ورما کے گھرپہنچی تھی۔ اس کے بعد دہلی پولیس کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اسٹور روم کو سیل کرے۔ اس پرڈی سی پی نئی دہلی دیویش مہیلا، ایک اے سی پی اور تمام پولیس اہلکار دوپہر2:00 بجے جسٹس یشونت ورما کے گھرپر پہنچے اورجہاں پرنوٹ جلے تھے، اس پورے اسٹور روم کی سیل کیا گیا۔ ان کے ساتھ عدالت کا سپورٹنگ اسٹاف بھی رہا، جوجانچ کمیشن کی اس پورے معاملے میں مدد کررہا ہے۔

تغلق کریسنٹ روڈ پر ہے سرکاری رہائش گاہ

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا سنجیونی کھنہ کے ذریعہ تشکیل جانچ کمیٹی منگل کوجانچ کے لئے ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما کے نئی دہلی واقع تغلق کریسنٹ روڈ کی سرکاری رہائش گاہ پرپہنچی تھی۔ اس جانچ ٹیم میں پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیلا ناگو، ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھاوالیہ اور کرناٹک ہائی کورٹ کی جسٹس انوشیورامن شامل تھیں۔

اسٹورروم کا معائنہ کرچکی ہے جانچ کمیٹی

جانچ ٹیم دوپہرتقریباً ایک بجے یشونت ورما کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی اورتقریباً 45 منٹ ٹھہری تھی۔ ٹیم نے سرکاری رہائش گاہ میں بنے اس اسٹور روم کا معائنہ بھی کیا تھا، جہاں 14 مارچ کی رات آگ لگی تھی۔ فائراہلکار جب موقع پر پہنچے تھے، انہیں تین سے چار بوروں میں نوٹ میں آگ لگی ہوئی ملی تھی۔ اس کی جانکاری فوراً فائرڈائریکٹراور دہلی پولیس کمشنر کو دی گئی تھی۔ دہلی پولیس کمشنر نے فوراً وزارت داخلہ اور چیف جسٹس آف انڈیا کو جانکاری دی تھی۔ اس کے بعد چیف جسٹس آف انڈیا نے تین ججوں کی ایک جانچ کمیٹی کی تشکیل کی تھی، جوکہ منگل کو یشونت ورما کی سرکاری رہائش گاہ پرپہنچی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read