Bharat Express

Supreme Court

قانونی تحقیق اور ترجمے میں اے آئی کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، میگھوال نے کہا کہ یہ AI اقدام ترجمہ، پیشن گوئی، انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے، این ایل پی، خودکار فائلنگ، شیڈولنگ، کیس انفارمیشن سسٹم کو بڑھانے اور چیٹ بوٹس کے ذریعے مدعی کے ساتھ بات چیت جیسے شعبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

یاسین ملک اور دیگر پانچ ملزمان کے خلاف دو مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ پہلا مقدمہ 25 جنوری 1990 کو سری نگر میں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق ہے۔

ذرائع  کے مطابق کالجیم جسٹس شیکھر یادو کی طرف سے دی گئی وضاحت سے متفق یا مطمئن نظر  نہیں آئے۔ ایسے میں ان کی تقریر کے کچھ حصوں پر انہیں سرزنش کی گئی۔ اس دوران ان سے سوالات بھی کیے گئے۔اور عدالت کے اندر اور باہر اپنے طرز عمل کے بارے میں محتاط رہنے کو کہا۔

عدالت نے خبردار کیا کہ اگر 11 نومبر 2024 کے حکم کی تعمیل کرنے والا حلف نامہ 18 دسمبر تک داخل نہیں کیا گیا تو عدالت توہین عدالت قانون کے تحت دہلی حکومت کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی شروع کرے گی۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے 2022 میں مجرموں کے مذہب کو دیکھے بغیر نفرت انگیز تقاریر کے معاملات میں از خود کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ نرسمہانند پر بار بار مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔

جسٹس ناگاپراسنا کی سربراہی والی ہائی کورٹ بنچ نے کہا تھا کہ علاقے کے لوگ فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے رہ رہے ہیں۔ دو لوگوں کی طرف سے لگائے گئے کچھ نعروں کو دوسرے مذہب کی توہین نہیں کہا جا سکتا۔ اس بنیاد پر ہائی کورٹ نے ایف آئی آر کو منسوخ کر دیا تھا۔

کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کسانوں کے مطالبات کو لے کر کھنوری بارڈر پر انشن پر بیٹھے ہیں۔ انشن کی وجہ سے ان کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔

مولانا محمودمدنی نے کہا کہ مسجد-مندرتلاش کرنے والے اس ملک کی یک جہتی اوراتحاد کے دشمن ہیں۔ جبکہ ہمارا مقصد اس ملک میں امن و امان کا تحفظ کرنا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے عبادت گاہوں کے قانون سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ مدنی نے کہا کہ اس سے بدامنی پھیلانے والوں کو روکا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں جمعرات (12 دسمبر، 2024) کو پلیسیزآف ورشپ ایکٹ پر سماعت ہورہی ہے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں سماعت کریں گے۔