Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Terrorist Attack News: پہلگام حملے کے بعد آج ہی رات سعودی عرب سے لوٹ رہے ہیں وزیراعظم مودی، کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے شیڈول تبدیل

طے پروگرام کے مطابق، وزیراعظم مودی کو کل رات ہندوستان لوٹنا تھا، لیکن کشمیرمیں خطرناک دہشت گردانہ حملہ کی وجہ سے شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے اوروہ اب بدھ کی صبح ہندوستان پہنچ جائیں گے۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اوروزیراعظم نریندرمودی کے درمیان جو میٹنگ ہوئی تھی، اس کی شروعات میں 22 اپریل، 2025 کو ہوئے دہشت گردانہ حادثہ کا ذکرہوا اورسعودی ولی عہد نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج رات ہی سعودی عرب سے ہندوستان واپس لوٹیں گے۔

جموں وکشمیرکے پہلگام میں سیاحوں پرہوئے دہشت گردانہ حملہ کے پیش نظروزیراعظم نریندرمودی نے سعودی عرب کے ذریعہ منعقدہ عشائیہ (ڈنر) میں حصہ نہیں لیا ہے اورانہوں نے اپنے دورہ کومختصرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم مودی آج رات ہی ہندوستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ طے پروگرام کے مطابق، وزیراعظم مودی کو کل رات ہندوستان لوٹنا تھا، لیکن کشمیرمیں خطرناک دہشت گردانہ حملہ کی وجہ سے شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے اوروہ اب بدھ کی صبح ہندوستان پہنچ جائیں گے۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اوروزیراعظم نریندرمودی کے درمیان جو میٹنگ ہوئی تھی، اس کی شروعات میں 22 اپریل، 2025 کو ہوئے دہشت گردانہ حادثہ کا ذکرہوا اورسعودی ولی عہد نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ وہیں دوسری طرف اس دہشت گردانہ حملے سے متعلق کل کیبنٹ سیکورٹی کمیٹی (سی سی ایس) کی میٹنگ ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد سی ڈی ایس اورتینوں افواج کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ بھی ہوسکتی ہے۔

دہشت گردوں کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پرتلاشی مہم

چنارکاپرس ہندوستانی فوج نے کہا ہے کہ حادثہ کے فوراً بعد مشترکہ ٹیم صورتحال پرنگرانی کررہی ہیں۔ ہندوستانی فوج اور جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے بیسرن، پہلگام، اننت ناگ کے عام علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کی گئی ہے۔ تلاشی کی کارروائی اس وقت جاری ہے اورتمام کوششیں حملہ آوروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے پرمرکوزہیں۔”

وزیرداخلہ امت شاہ کی ہائی لیول میٹنگ

جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے سری نگر پہنچ گئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سری نگر پہنچتے ہی پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ انھوں نے سیکیورٹی حکام اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read