Bharat Express

Saudi Arabia

حج 2025 کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط ؛ وزیر اقلیتی امور نے حج اور عمرہ کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

ہندوستان سے بڑی تعداد میں لوگ حج پر جاتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر سعودی عرب اور بھارت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ہندوستانی عازمین کے لیے حج کی آسانی کو یقینی بنانے کے لیے، حج 2025 نامی دو طرفہ معاہدے پر آج دستخط کیے گئے۔

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی میں ایف ڈی آئی حاصل کرنے والی سرفہرست ریاستوں میں شامل تھے۔

جائے وقوعہ سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ شخص کو پولیس کی طرف سے حراست میں لینے کے بعد ایک بری طرح سے تباہ شدہ سیاہ کار کے قریب زمین پر پڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار ہے۔

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سپریم کمیشن فار ہوسٹنگ دی 2034 ورلڈ کپ‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا باقاعدہ اعلان ہونے کے بعد ولی عہد کی جانب سے سپریم میزبان کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں اس سال 100 سے زیادہ غیرملکی شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ سعودی عرب دنیا کا ایسا ملک ہے، جہاں پرسب سے سخت قانون نافذ ہے۔ اپنے قوانین کی وجہ سے کئی بارسعودی عرب کو بین الاقوامی سطح پرتنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

فلسطینیوں اور لبنانیوں کے ساتھ سعودی عرب کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں اور لبنانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔لبنان کی صورتحال کے تناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کو مسترد کرتا ہے۔

لبنانی حکومت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 23 ستمبر سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تقریباً ایک اعشاریہ دو ملین افراد گھر چھوڑ چکے ہیں۔لبنان کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ لڑائی کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2,255 تک پہنچ گئی ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اشارہ دیا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ رہا ہے۔ امریکہ ایک عرصے سے ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مصروف تھا۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم دہشت گردی اور یرغمال بنانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، لیکن ہمیں بے گناہ شہریوں کی مسلسل ہلاکتوں سے بہت دکھ ہوا ہے۔