Bharat Express

Saudi Arabia

اب اسلام کے مقدس ترین زیارت گاہ مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں فتویٰ دینے والا روبوٹ لگا دیا گیا ہے۔ نمازی اور زائرین اپنے مذہبی سوالات کے فوری جوابات حاصل کرنے کے لیے اسمارٹ روبوٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اٹلی میں منعقدہ جی-7 کے 50ویں سمٹ میں شامل ہونے سے معذرت کی ہے، ساتھ ہی شرکت نہ کرنے کی وجہ بھی انہوں نے بتائی ہے۔

عیدالاضحیٰ 2024 کے موقع پر سعودی عرب نے جانوروں کی خرید کے لئے اویئرنیس کیمپ لگایا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہے کہ قربانی کے لئے جانوروں کی جانچ، ان کی عمر کی جانچ کرنا لوگوں کو سکھایا جاسکے۔

سعودی حکام نے کہا ہے کہ دن بھر وافر مقدار میں پانی پئیں، دھوپ سے بچیں، ہلکے، ہوا دار کپڑے اور ٹوپی پہنیں، جب بھی ممکن ہو سایہ دار جگہوں پر آرام کریں اور دن میں زیادہ دیر تک دھوپ میں نہ رہیں۔

بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر عازمین حج کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کی حکومت شدید گرمی کو کم کرنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ جیسی بارش بڑھانے کی جدید تکنیک استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر متاثرہ فلسطینیوں کے ایک ہزار لواحقین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔خادم حرمین شریفین نے 2 ہزار 322 عازمین حج کی میزبانی کا شاہی فرمان جاری کیا، جس میں فلسطینی متاثرین کے خاندانوں کے افراد بھی شامل ہوں گے۔

’سعودی پریس ایجنسی‘ کے مطابق حکومت نے فیصل المجفل کو دمشق میں سفیر مقرر کیا ہے جو کہ 2012 کے بعد پہلی بار شام میں کسی سعودی سفیر کی تعیناتی ہے۔سعودیہ نے اس سال کے آغاز میں شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مشرقی شہر ظہران میں ملاقات کی ہے۔اتوار کو سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تیز بخار اور جوڑوں کے درد کی وجہ سے ایک بار پھر طبی معائنے کے لیے ہسپتال جانا پڑا ہے۔ ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

ایک سوئمنگ پو ل پر منعقد اس شو میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ قنزل کے کام کو پیش کیا گیا تھا جس میں زیادہ تر سرخ، خاکستری اور نیلے رنگ کے شیڈز میں ون پیس سوٹ شامل تھے۔ زیادہ تر ماڈلز کے کندھے ڈھکے ہوئے نہیں تھے اور کچھ کی کمر اورپیٹ کا کچھ حصہ دکھائی دے رہا تھا۔