Bharat Express DD Free Dish

Saudi Arabia

سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کو 5 بلین ڈالر کی مالی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے، جس سے اس کے کمزور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے اور متحدہ عرب امارات کے 3.5 بلین ڈالر کے قرض کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی میزبانی میں امریکہ اورایران کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات کے لئے دونوں ممالک کے وفد پہنچ چکے ہیں۔ اسی دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ بھی پاکستان میں ہیں۔ جمعہ کے روز انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے گذشتہ اکیس برسوں سے لاکھوں حجاج میں تحائف کی تقسیم کیے گئے۔ اس سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے اور مختلف کمپنیوں کی جانب سے اب تک 3,14,213 (تین لاکھ چودہ ہزار دو سو تیرہ) گفٹ آرگنائزیشن کو موصول ہو چکے ہیں اور یہ تعداد مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

سعودی عرب کی حج 2026 کے لیے نئی سخت ہدایات، حرمین میں موبائل سے تصویر کشی بھی ممنوع۔ اس سے قبل بھی 2017، 2024 اور 2025 میں حرمین میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

عیدالفطر اسلامی تقویم کے سب سے اہم تہواروں میں شمار ہوتی ہے، جو مقدس مہینے رمضان کے اختتام پر منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار صرف خوشی کا موقع نہیں بلکہ شکرگزاری، اخوت اور سماجی ہم آہنگی کا مظہر بھی ہے۔ رمضان کے دوران مسلمان روزہ رکھ کر صبر، برداشت اور تقویٰ کی تربیت حاصل کرتے ہیں، جبکہ عید کا دن ان روحانی مشقوں کے صلے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، "یہ خوش آئند خبر ہے کہ کل شام الخارج میں پیش آنے والی افسوسناک واقعے میں کسی بھارتی کی موت نہیں ہوئی۔ سفارتخانہ متعلقہ سعودی حکام کے رابطے میں ہے۔

ایران، امریکہ اوراسرائیل کے درمیان بڑھتی فوجی کارروائی کے سبب پورے مڈل ایسٹ میں حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ مسلسل ہو رہے حملوں اور جوابی کارروائی سے علاقے میں بڑے جدوجہد کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس درمیان سعودی عرب کی راجدھانی ریاض واقع امریکی سفارت خانہ پر ایران کے ذریعہ ڈرون سے حملہ کئے جانے کی خبرسامنے آئی ہے۔

سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کو نشانہ بنائے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں اور سفارتی روایات کے منافی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں سفارت خانے کے کمپاؤنڈ سے دھوئیں کے گھنے بادل اٹھتے اور آگ کے شعلے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ ڈرونز کو فضا میں روکنے کی کوشش کی گئی یا وہ سعودی دارالحکومت کے فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دے کر اندر داخل ہوئے۔

مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سی بی ایس ای نے بیرون ملک مقیم بھارتی طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 2 مارچ 2026 کو منعقد ہونے والے دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔