Bharat Express DD Free Dish

پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی نے تیار کیا بڑا پلان، عام آدمی پارٹی سے آئے 7 راجیہ سبھا اراکین کو سونپی انتخابی ذمہ داری

اسی سال اپریل میں عام آدمی پارٹی کے 7 راجیہ سبھا ارکان بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ ان میں راگھوچڈھا، سواتی مالیوال، سندیپ پاٹھک، ہربھجن سنگھ، اشوک کمارمتل، وکرم جیت ساہنی اورراجیندرگپتا شامل ہیں۔ سواتی مالیوال دہلی سے راجیہ سبھا رکن ہیں، جبکہ باقی 6 اراکین پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سندیپ پاٹھک کوبی جے پی پہلے ہی قومی سکریٹری کی ذمہ داری دے چکی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پنجاب کی 13 لوک سبھا سیٹوں میں سے اپنی پسند کی سیٹیں منتخب کرنے کوکہا ہے، ان حلقوں کی اسمبلی سیٹوں پرپارٹی اوراتحادیوں کی جیت یقینی بنانے کی ذمہ داری ہوگی۔ پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی نے عام آدمی پارٹی سے آئے راجیہ سبھا اراکین کوانتخابی محاذ پراتاردیا ہے۔ پارٹی نے عام آدمی پارٹی چھوڑکربی جے پی میں شامل ہونے والے 7 اراکین پارلیمنٹ کو پنجاب انتخابات میں بڑی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اراکین کوپنجاب کی 13 لوک سبھا سیٹوں میں سے اپنی پسند کی سیٹیں منتخب کرنے کوکہا گیا ہے۔

ان لوک سبھا حلقوں کے تحت آنے والی اسمبلی سیٹوں پربی جے پی اوراس کے اتحادیوں کی جیت یقینی بنانے کی ذمہ داری ان اراکین کی ہوگی۔ بی جے پی کی حکمت عملی واضح ہے۔ ایک طرف پارٹی عام آدمی پارٹی کے موجودہ اراکین اسمبلی کواپنے ساتھ لانے کی کوشش کررہی ہے، تودوسری طرف عام آدمی پارٹی سے آئے ارکان پارلیمنٹ کے سیاسی تجربے اورمقامی روابط کا استعمال کرکے انتخابی میدان مضبوط کیا جائے گا۔

سندیپ پاٹھک کو پہلے ہی مل چکی ہے ذمہ داری

قابل ذکرہے کہ اسی سال اپریل میں عام آدمی پارٹی کے 7 راجیہ سبھا ارکان بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ ان میں راگھوچڈھا، سواتی مالیوال، سندیپ پاٹھک، ہربھجن سنگھ، اشوک کمارمتل، وکرم جیت ساہنی اورراجیندرگپتا شامل ہیں۔ سواتی مالیوال دہلی سے راجیہ سبھا رکن ہیں، جبکہ باقی 6 اراکین پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سندیپ پاٹھک کوبی جے پی پہلے ہی قومی سکریٹری کی ذمہ داری دے چکی ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے قومی تنظیمی سکریٹری کے طورپرامیدواروں کے انتخاب میں ان کا اہم کردارتھا۔ موجودہ عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ ان کے قریبی روابط کودیکھتے ہوئے بی جے پی انہیں پارٹی میں نئے لیڈروں کوشامل کرانے اورممکنہ امیدواروں کی تلاش کے لیے استعمال کررہی ہے۔

منشورکمیٹی میں شامل راگھو چڈھا

ذرائع کے مطابق، سندیپ پاٹھک ممکنہ امیدواروں کی شناخت کے لیے سروے بھی کرا رہے ہیں۔ وہیں راگھو چڈھا اورہربھجن سنگھ کوبی جے پی انتخابی تشہیرمیں اتارنے کی تیاری کررہی ہے، جبکہ اشوک کمارمتل، راجیندرگپتا اور وکرم جیت ساہنی کوانتخابی انتظامات کی اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ بی جے پی نے ان اراکین کوانتخابات سے متعلق اہم کمیٹیوں میں بھی جگہ دی ہے۔ راگھوچڈھا، ہربھجن سنگھ اورراجیندرگپتا کومنشورکمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں سندیپ پاٹھک، اشوک کمارمتل اوروکرم جیت ساہنی کوچارج شیٹ کمیٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کوبی جے پی میں شامل کرانے کے لیے بنائی گئی جوائننگ کمیٹی میں بھی سندیپ پاٹھک کوجگہ دی گئی ہے۔

لوک سبھا سیٹوں کے حساب سے ذمہ داریوں کی تقسیم

ذرائع کے مطابق اشوک متل کوجالندھر، لدھیانہ اورہوشیارپورلوک سبھا حلقوں کے تحت آنے والی 14 ہندواکثریتی اسمبلی سیٹوں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہیں راجیندرگپتا کولدھیانہ لوک سبھا حلقے کی باقی اسمبلی سیٹوں پرکام کرنے کوکہا گیا ہے۔ نامزد راجیہ سبھا رکن ستنام سنگھ سندھونے آنندپورصاحب لوک سبھا حلقے کی 9 اسمبلی سیٹوں پراین ڈی اے کی جیت یقینی بنانے کی ذمہ داری لی ہے۔ ان اراکین کواپنی اپنی ذمہ داری والے اسمبلی حلقوں میں انتخابی انتظام، بوتھ مینجمنٹ، تشہیرکے اہم مسائل کی شناخت اورسوشل میڈیا مہم چلانے کی ذمہ داری ہوگی۔ اس کے علاوہ تشہیری مواد اوردیگرانتخابی وسائل کا انتظام بھی انہیں کرنا ہوگا۔

تمام اراکین کوسونپی گئیں ذمہ داریاں

راگھو چڈھا کوانتخابی انتظام سے متعلق دیگراہم کام سونپے گئے ہیں، جبکہ سندیپ پاٹھک امیدواروں کی تلاش اورعام آدمی پارٹی کے موجودہ اراکین اسمبلی سے رابطہ قائم کرنے میں مصروف ہیں۔ وہیں سواتی مالیوال کی ذمہ داری پنجاب کی خواتین کوبی جے پی کے حق میں لانے کی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی نے ان اراکین کو واضح پیغام دیا ہے کہ ان کی منتخب کردہ سیٹوں پرپارٹی کی کارکردگی ہی آگے تنظیم میں ان کے کرداراورذمہ داری طے کرنے کی بنیاد ہوگی۔ یعنی پنجاب میں بی جے پی اب صرف دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کواپنے ساتھ جوڑنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ عام آدمی پارٹی سے آئے اراکین پارلیمنٹ کوبھی ان کی سیاسی طاقت اورپرانے روابط کی بنیاد پرانتخابی میدان میں سرگرم کررہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read