Bharat Express DD Free Dish

Attack on Safdarjung Hospital Staff: صفدرجنگ اسپتال کے ملازمین پر حملہ، سرائے کالے خاں کے قریب واردات سے سنسنی

پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار افراد کی شناخت اور ان کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 109، 309 اور 3(5) کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں سرائے کالے خاں فلائی اوور کے قریب سڑک پر ہونے والی بحث کے بعد صفدرجنگ اسپتال کے دو کنٹریکٹ ملازمین پر مبینہ طور پر بیس بال بیٹ اور ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا، جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔

ڈیوٹی ختم کرکے گھر لوٹ رہے تھے ملازمین

پولیس سے موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین وکرم اور ارون اسپتال کے میڈیکل ریکارڈ سیکشن میں اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد چاندی رنگ کی اپاچی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر واپس جا رہے تھے۔ راستے میں ایک سفید رنگ کی ہنڈائی کریٹا کار مبینہ طور پر ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق، اس واقعے کے بعد کار میں سوار دو افراد باہر نکلے اور موٹر سائیکل سواروں سے بحث کرنے لگے۔

بیس بال بیٹ اور ہتھوڑے سے سر پر وار

بتایا جا رہا ہے کہ بحث نے بعد میں مارپیٹ کی شکل اختیار کرلی اور ملزمان نے بیس بال بیٹ اور ہتھوڑے سے دونوں افراد پر حملہ کردیا۔ الزام ہے کہ حملہ آوروں نے متاثرین کے سر پر وار کیے، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع

شام تقریباً 4 بج کر 10 منٹ پر انکت ماوی نامی ایک نجی ڈرائیور نے ایمرجنسی نمبر 112 پر کال کرکے فلائی اوور کے قریب جھگڑے اور مارپیٹ کی اطلاع دی۔ اس اطلاع کے بعد سن لائٹ کالونی پولیس اسٹیشن میں روزنامچہ درج کیا گیا۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ٹراما سینٹر لے جایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار افراد کی شناخت اور ان کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 109، 309 اور 3(5) کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ تنازع کن حالات میں شروع ہوا، ملزمان کا اس میں کیا کردار تھا اور حملے کے پیچھے کیا وجہ تھی۔ اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read