Bharat Express DD Free Dish

Truck Runs over Students in Pune: پونے میں کالج کے باہر تیز رفتار ٹرک نے طلبہ کو کچلا، تین کی موت، دو شدید زخمی

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو نہیں رکھ سکا، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

پونے: مہاراشٹر کے پونے میں یولے واڑی علاقے میں واقع ’ٹرینٹی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ریسرچ‘ کے مرکزی گیٹ کے سامنے بدھ کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تین طلبہ کی موت ہوگئی، جبکہ دو طلبہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ ڈی جے کا سامان لے کر بوپ دیو گھاٹ سے نیچے اتر رہے ایک تیز رفتار ٹرک نے پہلے آگے چل رہی ہنڈائی کار کو ٹکر ماری اور اس کے بعد بس اسٹاپ پر کھڑے طلبہ کو اپنی زد میں لے لیا۔

ٹرک بے قابو ہوکر بس اسٹاپ سے جا ٹکرایا

یولے واڑی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ماروتی پاٹل نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ٹرک بوپ دیو گھاٹ کی جانب سے نیچے آ رہا تھا۔ کالج کے مرکزی گیٹ کے سامنے ٹرک نے پہلے ایک ہنڈائی کار کو ٹکر ماری۔ اس کے بعد ٹرک بے قابو ہوکر بس اسٹاپ کی طرف بڑھ گیا، جہاں طلبہ کھڑے تھے۔ ٹرک کی زوردار ٹکر سے تین طلبہ کی موت ہوگئی، جبکہ دو طلبہ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

ٹرک ڈرائیور پولیس کی حراست میں

زخمی طلبہ کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ٹرک ڈرائیور کی شناخت پرتیک ماروتی چوہان (22) کے طور پر ہوئی ہے، جو پُرندر کے مال شیرس کا رہنے والا ہے۔ اسے طبی معائنے کے لیے سسون اسپتال بھیجا گیا ہے۔

تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثہ

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو نہیں رکھ سکا، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read