Bharat Express DD Free Dish

یوپی میں 2027 کے انتخابات میں وزیراعلیٰ چہرے سے متعلق یوگی آدتیہ ناتھ اور کیشو موریہ کے درمیان رسہ کشی، دونوں کے بیانات سے تجسس میں اضافہ

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سی ایم چہرے کے سوال پرکہا کہ وزیر اعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا، یہ سب کومعلوم ہے۔ ان کا یہ جواب کیشوموریہ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کمل کا پھول ہی سی ایم چہرہ ہے۔ لیکن اس کے فوراً بعد اسی چینل سے بات کرتے ہوئے کیشو پرساد موریہ نے کہہ دیا کہ وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس کا فیصلہ قانون سازپارٹی کرے گی۔

اترپردیش میں 2027 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ایسے میں تمام سیاسی پارٹیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ریاست میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی دوسری مدت مکمل ہونے والی ہے اوربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دعویٰ کررہی ہے کہ تیسری باربھی ریاست میں اسی کی حکومت بننے جا رہی ہے، لیکن بی جے پی کے اندرسب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، ایسا واضح طورپرنہیں کہا جاسکتا۔ اس درمیان یوپی اسمبلی انتخابات 2027 میں وزیراعلیٰ کے چہرے سے متعلق یوگی آدتیہ ناتھ اورنائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ کے درمیان رسہ کشی دیکھنے کوملی۔

ایک چینل سے بات چیت کے دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سی ایم چہرے کے سوال پرکہا کہ وزیر اعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا، یہ سب کومعلوم ہے۔ ان کا یہ جواب کیشوموریہ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کمل کا پھول ہی سی ایم چہرہ ہے۔ لیکن اس کے فوراً بعد اسی چینل سے بات کرتے ہوئے کیشو پرساد موریہ نے کہہ دیا کہ وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس کا فیصلہ قانون سازپارٹی کرے گی۔ موریہ نے کہا کہ یوگی بھی وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں اورکوئی دوسرا بھی بن سکتا ہے۔

یوگی نے کہا- کمل کا پھول ہماری پہچان

ایک انٹرویوکے دوران جب یوگی آدتیہ ناتھ سے سی ایم چہرے کے بارے میں سوال کیا گیا توانہوں نے کہا کہ یوپی میں وزیراعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا اورکون نہیں، یہ سب جانتے ہیں۔ یوگی نے کہا کہ کمل کا پھول ہماری پہچان ہے۔ یوگی کے اس بیان کو یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے لیے پیغام سمجھا جا رہا ہے۔ دراصل کیشوپرساد موریہ نے سی ایم چہرے کے سوال پرکہا تھا کہ کمل کا پھول ہی وزیراعلیٰ کا چہرہ ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کمل کے پھول پرتوہرشخص کوانتخابات لڑنا ہی ہے۔ میں بھی کمل کے پھول پرہی انتخابات لڑوں گا۔ کیشوپرساد موریہ نے بھی سی ایم چہرے پردوبارہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس کا فیصلہ قانون سازپارٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ بھی وزیراعلیٰ ہوسکتے ہیں اورکوئی دوسرا بھی وزیراعلیٰ بن سکتا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی والدہ کے انتقال پرکیا بولے یوگی؟

وزیراعلیٰ یوگی سے پوچھا گیا کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو وہ تمام کام نمٹا کروزیراعظم مودی کولینے ہری دوارپہنچ گئے تھے۔ اس پریوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہی سنیاسی دھرم ہے۔ یوگی نے کہا کہ میں پارٹی کا ایک عام سپاہی ہوں اورنظریے سے وابستہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اقداراوراصولوں کی سیاست میں یقین رکھتا ہوں۔ اٹل بہاری واجپئی کا ذکرکرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ہم ان اقداراوراصولوں کے تئیں ثابت قدم ہیں۔ یوگی نے کہا کہ میرے لباس سے کسی کو پریشانی ہے توہونے دیجئے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے اپنے ملک اوردھرم پرفخرمحسوس ہوتا ہے۔ اگرکوئی کہے کہ آپ انہیں چھوڑدیجئے، تومیں کہوں گا کہ رہنے دیجئے۔ ہمیں کسی کی مہربانی نہیں چاہئے۔ میرے لباس سے کسی کوپریشانی ہوتی ہے تو ہونے دیجئے۔‘‘ یوگی نے کہا کہ وہ اس بات کی زیادہ فکرنہیں کرتے۔ میں کسی کے کہنے پراپنا لباس تونہیں اتاروں گا۔ میں جاپان گیا تھا، وہاں بھی یہی لباس پہن کرگیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read