Bharat Express DD Free Dish

Adani Group’s NMIA Makes History: اڈانی گروپ کے نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے رقم کی نئی کامیابی، 11 ماہ سے بھی کم عرصے میں 40 لاکھ مسافروں کا ہندسہ پار

مسافروں کی آمد و رفت کے علاوہ کارگو خدمات کے شعبے میں بھی ایئرپورٹ نے مضبوط موجودگی درج کرائی ہے۔ 18 ایئرلائنز کے ذریعے 24 عالمی کارگو مقامات سے منسلک اس ایئرپورٹ نے 15 نومبر 2026 تک 40,868 میٹرک ٹن کارگو سنبھالا۔اس میں 9,218 ٹن گھریلو اور 31,652 ٹن بین الاقوامی کارگو شامل ہے۔ اس کے علاوہ 7,558.63 میٹرک ٹن برآمدی کارگو اور 11,09,145 میٹرک ٹن درآمدی کارگو بھی سنبھالنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

نئی دہلی : اڈانی گروپ کے نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) نے اپنی شروعات کے ایک سال مکمل ہونے سے پہلے ہی ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 25 دسمبر 2025 کو تجارتی آپریشن شروع کرنے والے اس ایئرپورٹ نے 11 ماہ سے بھی کم عرصے میں 40 لاکھ مسافروں کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔  یہ کامیابی ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے فضائی نیٹ ورک میں ایئرپورٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔اب تک مجموعی طور پر 41,01,409 مسافروں نے اس ایئرپورٹ سے سفر کیا ہے۔ ان میں 40,88,840 گھریلو اور 12,569 بین الاقوامی مسافر شامل ہیں۔ مسافروں کی آمد و رفت کے اعداد و شمار کے مطابق 20,23,241 مسافر یہاں پہنچے، جب کہ 20,78,168 مسافروں نے یہاں سے اپنی پروازیں روانہ کیں۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایئرپورٹ مسافروں کے درمیان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

طیاروں کی آمد و رفت میں بھی اضافہ

مسافروں کی تعداد کے ساتھ ایئرپورٹ کے آپریشنز میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک یہاں طیاروں کی مجموعی طور پر 31,043 آمد و رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان میں 30,940 گھریلو اور 103 بین الاقوامی پروازوں کی نقل و حرکت شامل ہے۔ایئرلائنز کی سرگرمیوں میں انڈیگو سب سے آگے رہی، جس کی حصہ داری 44.77 فیصد درج کی گئی۔ اس کے بعد اکاسا ایئر کی حصہ داری 13.12 فیصد اور ایئر انڈیا کی 9.55 فیصد رہی۔ فلائی 91 کی 132 اور اسٹار ایئر کی 54 پروازیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔

جنرل ایوی ایشن میں بھی مضبوط کارکردگی

این ایم آئی اے نے صرف باقاعدہ مسافر پروازوں ہی نہیں بلکہ جنرل ایوی ایشن کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایئرپورٹ اب تک جنرل ایوی ایشن کی 1,092 نقل و حرکت کو سنبھال چکا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، یہ کامیابی مسافروں اور ایئرلائن کمپنیوں کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ ایئرپورٹ اپنے بنیادی ڈھانچے اور فضائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

کارگو کاروبار میں بھی نمایاں پیش رفت

مسافروں کی آمد و رفت کے علاوہ کارگو خدمات کے شعبے میں بھی ایئرپورٹ نے مضبوط موجودگی درج کرائی ہے۔ 18 ایئرلائنز کے ذریعے 24 عالمی کارگو مقامات سے منسلک اس ایئرپورٹ نے 15 نومبر 2026 تک 40,868 میٹرک ٹن کارگو سنبھالا۔اس میں 9,218 ٹن گھریلو اور 31,652 ٹن بین الاقوامی کارگو شامل ہے۔ اس کے علاوہ 7,558.63 میٹرک ٹن برآمدی کارگو اور 11,09,145 میٹرک ٹن درآمدی کارگو بھی سنبھالنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

نئے فضائی راستے اور جدہ پرواز کی تیاری

سرمائی پروازوں کے شیڈول 2026 کے تحت ایئرپورٹ کا فضائی نیٹ ورک مزید وسیع ہونے جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے 45 گھریلو اور 2 بین الاقوامی مقامات کے لیے فضائی رابطے دستیاب ہوں گے۔ اس دوران اگتی، باگڈوگرا، دربھنگہ، گوہاٹی، جیسلمیر، جودھپور، رانچی، سندھو درگ اور ادے پور سمیت 9 نئے گھریلو فضائی راستے شامل کیے گئے ہیں۔بین الاقوامی توسیع کے تحت دسمبر 2026 سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔ اس سے ایئرپورٹ کے بین الاقوامی فضائی نیٹ ورک کو مزید وسعت ملنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔