Adani Foundation: گردے کی بیماری میں مبتلا انجینئرنگ کے طالب علم کو ملا اڈانی فاؤنڈیشن کا سہارا
گردے کی بیماری میں مبتلا اس ذہین طالب علم کی یہ تکلیف اور دردناک کہانی مشہور صنعت کار گوتم اڈانی سے دیکھی نہیں گئی اور انہوں نے اڈانی فاؤنڈیشن کو ہدایت کی کہ وہ کڈنی ٹرانسپلانٹ اور بہتر علاج میں ہر ممکن مدد فراہم کرے۔
US Attorney Breon Peace to resign: اڈانی گروپ کے خلاف کارروائی میں شامل امریکی جج اپنے عہدے سے ہوجائیں گے مستعفی
بریون پیس کے دفتر نے گزشتہ نومبر میں اڈانی گروپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ بھارتی حکومت کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے رشوت خوری کی یوجنا کو چھپا کر امریکی سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا
Dharavi Redevelopment Project: ممبئی ہائی کورٹ نے متحدہ عرب امارات میں قائم Seclink Technologies کی درخواست کو کردیا مسترد ، اڈانی گروپ کو دیا گیا ٹینڈر کو رکھا برقرار
اڈانی گروپ نے 2022 میں 259 ہیکٹر پر پھیلے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے 5,069 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی اور پروجیکٹ حاصل کیا تھا۔
Adani Ports drops $553 million US loan: اپنے دم پر پورا کریں گے کولمبو پورٹ پراجیکٹ،اڈانی پورٹس نے امریکی فنڈنگ کو کردیا منع
اس پروجیکٹ کی جانکاری رکھنے والے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ تکمیل کے قریب ہے اور اڈانی پورٹس کی اس میں 51 فیصد حصہ داری ہے۔ اڈانی گروپ کی اس کمپنی نے ڈی ایف سی فنڈنگ کے بغیر اس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Kerala open to discuss new projects with Adani; کیرالہ اڈانی کے ساتھ نئے پروجیکٹوں پر بات چیت کیلئے تیار: ریاستی وزیر پی راجیو
راجیو نے کہا کہ حکومت ریاست میں بنیاد قائم کرنے والی بڑی صنعتوں کے خلاف نہیں ہے، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ کیرالہ کے لیے ماحولیاتی خدشات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں، اور حکومت آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو آنے کی اجازت نہیں دے گی۔
Sambit Patra called Rahul Gandhi a traitor: سمبت پاترا نے راہل گاندھی کو کہا ملک کا غدار
سمبت پاترا نے کہا کہ راہل گاندھی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ ایل او پی راہل گاندھی غدار ہیں۔ جارج سوروس اوپن سوسائٹی کو فنڈ دیتے ہیں۔ وہ ملک کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ ملک کی یکجہتی اور خود مختاری کا مسئلہ ہے۔ کچھ طاقتیں بھارت کو توڑنا چاہتی ہیں۔ ف
Adani Indictment Row: اڈانی گروپ کے خلاف الزامات پر مہیش جیٹھ ملانی سے لے کر مکل روہتگی تک ملک کے معروف قانونی ماہرین نے کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں
سینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے کہا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں 'اپنی انتخابی شکست سے توجہ ہٹانے' کے لیے اڈانی گروپ کے خلاف امریکی الزامات کا استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں تحقیقات کا مطالبہ کرنے سے پہلے ٹھوس اور قابل اعتماد ثبوت پیش کرے۔
The Government of India was not informed: اڈانی معاملے میں امریکی حکومت نے اصولوں کی پیروی نہیں کی:حکومت ہند
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "کسی بھی غیر ملکی حکومت کی طرف سے سمن یا گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کی درخواست باہمی قانونی مدد کا حصہ ہے۔ اس طرح کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔
Jagan Mohan Reddy on Adani link matter: ’’جھوٹ پھیلانے کیلئے میڈیا ہاؤسز کو بھیجوں گا ہتک عزت کا نوٹس…‘‘،اڈانی معاملے میں آندھرا پردیش کے لنک پر وائی ایس جگن موہن ریڈی کا بیان
بتا دیں کہ امریکی محکمہ انصاف نے الزام لگایا ہے کہ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے شمسی توانائی کے سازگار معاہدوں کے لیے ہندوستانی حکام کو 250 ملین امریکی ڈالر رشوت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارتی گروپ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ریڈی نے چیف منسٹر کے طور پر اپنے دور میں کئی بار اڈانی سے ملاقات کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں کاروباری لیڈروں اور ریاستی سربراہوں کے لیے معمول کی بات ہیں۔
S&P’s Global Corporate Sustainability Assessment: ایس اینڈ پی گلوبل سی ایس اے اسکور میں اڈانی پاور عالمی پاور یوٹیلیٹیز میں سب سے اوپر
اڈانی پورٹ فولیو کمپنیوں میں سے ایک، اڈانی پاور لمیٹڈ نے جمعرات کو کہا کہ اس نے مالی سال 2023-24 کے لیے عالمی درجہ بندی ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل کے ذریعہ کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی اسسمنٹ (سی ایس اے) میں 67 (100 میں سے) کا غیر معمولی اسکور حاصل کیا ہے۔