Bharat Express

Akhilesh Yadav Mahaprasad: اڈانی-اسکون کے کچن میں اکھلیش یادو نے بنایا مہاپرساد،کمبھ اسنان پر تنقید کرنے والوں کو دیا جواب

اکھلیش یادو نے کہاکہ یہ (مہاکمبھ) ایک بڑا ایونٹ ہے۔ جب ایس پی کی حکومت تھی تو ہمیں مہا کمبھ منعقد کرنے کا موقع ملا۔ اس وقت، ہم نے کم وسائل کے باوجود مہا کمبھ کا اہتمام کیا تھا، یہاں تین دریا ملتے ہیں – گنگا، جمنا اور سرسوتی، جو ہمیں اکٹھے رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کل مہا کمبھ میں ڈبکی لگائی تھی ۔ پوجا کے بعد اکھلیش یادو نے مہا کمبھ کے اسکون کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ یہاں اکھلیش یادو نے اڈانی اور اسکون کے تعاون سے سیکٹر 19 میں چلائے جارہے مہا پرساد سیوا کچن کا معائنہ کیا اور مہا پرساد کی تیاری میں مدد کی۔ اکھلیش یادو کے اڈانی اور اسکون کے مہا پرساد کیمپ میں مہا پرساد بنانے کی خبریں اب تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 آپ کو بتا دیں کہ اکھلیش مہا کمبھ کی تنقید کو لے کر کافی خبروں میں رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ خود اکھلیش نے اپنے ایکس پلیٹ فارم سے مہا پرساد بنانے کی تصویر پوسٹ کی ہے۔حالانکہ اکھلیش کے مہا کمبھ میں جانے پر سیاسی گلیاروں میں تنقید بھی خوب ہورہی ہے۔یوپی کے  نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ “دیر آید درست آید”۔ وہیں اکھلیش نے مہاکمبھ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج یوم جمہوریہ کے موقع پر، مجھے سنگم میں 11 ڈبکیاں لگانے کا موقع ملا۔ میں نے بھگوان سے دعا کی کہ لوگوں میں ہم آہنگی اور خیر سگالی برقرار رہے اور وہ رواداری کے ساتھ آگے بڑھیں۔

اکھلیش یادو نے کہاکہ یہ (مہاکمبھ) ایک بڑا ایونٹ ہے۔ جب ایس پی کی حکومت تھی تو ہمیں مہا کمبھ منعقد کرنے کا موقع ملا۔ اس وقت، ہم نے کم وسائل کے باوجود مہا کمبھ کا اہتمام کیا تھا، یہاں تین دریا ملتے ہیں – گنگا، جمنا اور سرسوتی، جو ہمیں اکٹھے رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ لوگ بغیر کسی تشہیر کے اپنے ذاتی عقیدے سے یہاں آتے ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ بی جے پی کے لوگ انتظامات کے لحاظ سے اسے اب تک کا سب سے بہترین کمبھ کہہ رہے ہیں، ایس پی سربراہ نے کہاکہ بی جے پی والوں کے لیے میرا کہنا ہے کہ اگر آپ کمبھ میں آئیں تو صبر سے نہا لیں، کیونکہ لوگ  دان اور پونیہ کے لیے آتے ہیں، کسی ‘واٹر اسپورٹس’ کے لیے نہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read