Bharat Express

Delhi Election 2025: دہلی میں اسمبلی انتخاب آج،سات بجے سے ڈالے جائیں گے ووٹ،جانئے کتنے امیدوار ہیں میدان میں ،کتنے داغدار ہیں اور کتنے صاف

آج دہلی کے آئندہ پانچ سالوں کا فیصلہ ہونا ہے۔ دہلی میں آئندہ پانچ سال کس کی حکومت ہوگی اس کا فیصلہ کرنے کیلئے صبح سات بجے سے لوگ گھروں سے نکل کر پولنگ بوتھ پہنچیں گے اور اپنے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ۔

آج پانچ فروری ہے ،آج دہلی کے آئندہ پانچ سالوں کا فیصلہ ہونا ہے۔ دہلی میں آئندہ پانچ سال کس کی حکومت ہوگی اس کا فیصلہ کرنے کیلئے صبح سات بجے سے لوگ گھروں سے نکل کر پولنگ بوتھ پہنچیں گے اور اپنے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ۔اور آج سے ٹھیک تین دن بعد یعنی 8 فروری کو نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔دہلی میں اس بار کی انتخابی جنگ کافی دلچسپ رہی ،ایسے ایسے رنگ وروپ اور الزامات دیکھنے کو ملے جو شاید پہلے کبھی نظرنہیں آئے۔اس بار انتخابی میدان میں امیر ترین اور غریب ترین امیدواروں کی بھی اچھی فہرست دیکھنے کو ملی جو سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں ۔ خاص طور پر بڑی پارٹیاں جیسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) سے امیر ترین امیدواروں کی فہرست نے بھی ووٹروں کی توجہ حاصل کی ہے ۔

دہلی میں کل 70 سیٹوں پر ووٹنگ آج ہوگی، ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔ دہلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے پیش نظر 5 فروری کو دہلی اور ہریانہ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی، اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

دہلی میں گزشتہ 2 انتخابات کے نتائج کیا رہے؟

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے 2015 اور 2020 کے اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کی تھی۔ 2015 میں AAP نے 70 میں سے 67 سیٹیں جیتی تھیں، جب کہ 2020 میں اس نے 62 سیٹیں جیتی تھیں۔سال2020 کے انتخابات سے پہلے، زیادہ تر ایگزٹ پولز نے AAP کی جیت کی پیش گوئی کی تھی، جو کہ نتائج کے مطابق تھی۔لیکن اس بار مکمل طور پر سب کچھ یکطرفہ ہونے کی امید نہ کے برابر ہے۔

دہلی میں کتنے امیدوار ہیں؟

دہلی کے ووٹر اپنا اگلا وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کے لیے 5 فروری یعنی آج  ووٹ دیں گے۔ اس اسمبلی انتخابات میں کل 699 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔لیکن سب سے زیادہ داغدار امیدوار کس پارٹی میں ہیں ،یہ بھی بڑا دلچسپ ہے۔جرائم اور کرپشن کے خلاف جنگ کرنے والی عام آدمی پارٹی کے کل 70 امیدواروں میں سے 44 امیدواروں پر فوجداری مقدمات ہیں، 29 کے خلاف سنگین مجرمانہ مقدمات ہیں۔کانگریس میں 70 میں سے 29 امیدواروں پر فوجداری مقدمات ہیں، 13 پر سنگین فوجداری مقدمات ہیں۔ وہیں بی جے پی کے 69 میں سے 20 امیدواروں پر فوجداری مقدمات ہیں، 9 کے خلاف سنگین مجرمانہ مقدمات ہیں۔

دہلی میں سب سے امیر امیدوار کون ہے؟

دہلی انتخابات میں 699 امیدواروں میں سے 5 (1فیصد) ارب پتی ہیں۔

کرنیل سنگھ (بی جے پی، شکور بستی): 259 کروڑ روپے

منجندر سنگھ سرسا (بی جے پی، راجوری گارڈن): 248 کروڑ روپے

گروچرن سنگھ (راجو) (آئی این سی، کرشنا نگر): 130 کروڑ روپے

پرویش صاحب سنگھ (بی جے پی، نئی دہلی): 115 کروڑ روپے

اے دھنوتی چنڈیلا (آپ، راجوری گارڈن): 109 کروڑ روپے

دہلی میں سب سے غریب امیدوار کون ہے؟

اشوک کمار( IND، امبیڈکر نگر) 6,586روپئے

انیتا(IND، نئی دہلی) 9,500روپئے

امیدواروں کی تعلیمی لیاقت

5ویں سے 12ویں: 324 امیدوار

بیچلر ڈگری یا اس سے زیادہ: 322 امیدوار (8 ڈاکٹریٹ)

ڈپلومہ ہولڈرز: 18 امیدوار

خواندہ: 6 امیدوار

ناخواندہ: 29 امیدوار

کتنی خواتین کو ٹکٹ ملے؟

دہلی انتخابات 2025 میں خواتین کی شرکت 14 فیصد ہے۔ کل 96 خواتین امیدوار میدان میں ہیں:

AAP: 9 خواتین امیدوار

INC: 9 خواتین امیدوار

بی جے پی: 8 خواتین امیدوار

بھارت ایکسپریس۔

Also Read