Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025

انوراگ ٹھاکر نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر ہم اقتدار میں آئے تو گھوٹالوں کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دیں گے۔

راجستھان کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ دہلی کی عوام شیلا دکشت کی قیادت والی سابقہ کانگریس حکومت کے تحت ہوئے ترقیاتی کاموں کو آج بھی یاد کررہی ہے۔

دہلی میں اسمبلی الیکشن کے لئے ریاست کی برسراقتدار عام آدمی پارٹی نے اسٹارکمپینرز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں مسلم طبقے سے صرف عمران حسین کو جگہ دی گئی ہے اور سینئر لیڈران کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری ہے۔

اروند کیجریوال نے ہفتہ کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ایک اور بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کرایہ داروں کو مفت بجلی اور مفت پانی کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ آج جو نکات میں رکھنے والا ہوں، یہ ترقی دہلی کی بنیاد رکھنے والا ہے۔ دہلی کو کس طرح سے آگے بڑھایا جائے، ان نکات پر آج ہم تبادلہ خیال کریں گے۔

اوکھلا کے موجودہ رکن اسمبلی نے کہا کہ کانگریس اور بے جی پی سکہ کے دو رخ ہیں۔ کانگریس نے جوکہا، بی جے پی نے وہ کیا۔بابری مسجد کی شہادت اس کی زندہ مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کی تباہی اوربربادی کی ذمہ دار کانگریس ہے۔

اروند کجریوال نے خواتین کو جوتے پہنانے پر پرویش ورما کو نشانہ بنایا۔ کجریوال نے کہاکہ 'بی جے پی دہلی کے لوگوں کو خریدنا چاہتی ہے۔ وہ دہلی کے لوگوں کی توہین کر رہی ہے۔ کیا بی جے پی کو لگتا ہے کہ جوتے بانٹ کر وہ دہلی کے لوگوں کو خرید لے گی؟

نئی دہلی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر میں اپنا نامزدگی داخل کرنے کے بعد، کجریوال نے یقین ظاہر کیا کہ عام آدمی پارٹی ایک بار پھر دہلی میں اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ عام آدمی پارٹی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔

سی ایم آتشی کے علاوہ ریکھا نام کی ایک اور خاتون امیدوار نے کالکاجی سیٹ سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کی ہے۔ حلف نامے کے مطابق ریکھا کی عمر 46 سال ہے اور وہ گووند پوری کی رہنے والی ہے۔