نئی دہلی اسمبلی حلقہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار پرویش ورما کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے مندر مارگ پولیس اسٹیشن کے انچارج کو خط لکھا ہے۔ شکایت اس واقعہ سے متعلق ہے جس میں ورما کو والمیکی مندر کے احاطے میں ووٹروں کو جوتے بانٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ریٹرننگ آفیسر او پی پانڈے نے ایڈوکیٹ رجنیش بھاسکر کے واٹس ایپ پیغام کی بنیاد پر شکایت درج کروائی، جس میں دو ویڈیوز تھے جن میں مبینہ طور پر ورما کو خواتین ووٹروں کو جوتے بانٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
دراصل، نئی دہلی سیٹ سے اروند کجریوال کے خلاف مقابلہ کرنے والے بی جے پی امیدوار پرویش ورما نے بدھ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے پرویش ورما نے پورے قافلے کے ساتھ جلوس نکالا اور اپنے حامیوں کے ساتھ وہاں پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگی داخل کرنے اور پد یاترا شروع کرنے سے پہلے، پرویش ورما مندر پہنچے، ترشول کی گدا اٹھائی اور بھگوان کے درشن کئے۔ اس کے بعد انہوں نے خواتین کو اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنائے۔ اس کے بارے میں عام آدمی پارٹی نے بھی ان پر ووٹروں کو لالچ دینے کا الزام لگایا تھا۔
#DelhiElection2025 | Returning Officer of New Delhi Assembly Constituency writes to SHO Mandir Marg Police Station requesting to lodge an FIR and to initiate an immediate investigation on the complaint against BJP candidate Parvesh Sahib Singh Verma. The complaint reads -… pic.twitter.com/Afu3dqYFbu
— ANI (@ANI) January 15, 2025
اب پولیس اسٹیشن انچارج کو لکھے گئے خط میں ریٹرننگ افسر نے کہاکہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ڈاکٹر رجنیش بھاسکر، ایڈوکیٹ نے واٹس ایپ پر شکایت کی ہے کہ بی جے پی کے امیدوار پرویش سنگھ ورما والمیکی مندر ،مندر مارگ، پولیس اسٹیشن نئی دہلی اسمبلی حلقہ کے ووٹروں کو جوتے بانٹ رہا ہے، شکایت کنندہ نے دو ویڈیو بھیجے ہیں جن میں پرویش خواتین کو جوتے بانٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس لیے ہدایت کی جاتی ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی کی جائے۔
دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجریوال نے خواتین کو جوتے پہنانے پر پرویش ورما کو نشانہ بنایا۔ کجریوال نے کہاکہ ‘بی جے پی دہلی کے لوگوں کو خریدنا چاہتی ہے۔ وہ دہلی کے لوگوں کی توہین کر رہی ہے۔ کیا بی جے پی کو لگتا ہے کہ جوتے بانٹ کر وہ دہلی کے لوگوں کو خرید لے گی؟اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی نے ٹوئٹر پر ورما کی خواتین کو جوتے پہنانے کا ویڈیو پوسٹ کیا اور لکھا کہ کیا الیکشن کمیشن جمہوریت کا قتل ہوتا دیکھ سکتا، ایک طرف نئی دہلی اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار پرویش ورما کھلے عام جوتے بانٹ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔