Bharat Express DD Free Dish

Women’s Asian Champions Trophy 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، چین کو 6-2 سےشکست، عالمی رینکنگ میں رقم کی تاریخ

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی قیادت دیپیکا نے کی، جنہوں نے پہلے کوارٹر میں ہی تین گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ لالریمسیامی، نیہا اور ساکشی رانا نے بھی ایک ایک گول کرکے ہندوستان کی بڑی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کا آغاز تیز رفتار کھیل سے ہوا۔ پہلے ہی منٹ میں دیپیکا نے شاندار ریورس ہٹ کے ذریعے ہندوستان کا کھاتہ کھولا۔

نئی دہلی : ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے خواتین ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 میں منگل کے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو 6-2 سے شکست دے دی۔ بھوپال کے انٹرنیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے اس مقابلے میں سیمی فائنل میں پہلے ہی جگہ بنا چکی ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی جیت درج کی۔ چین کے خلاف ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں ہندوستان کی یہ اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔

ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ میں ہندوستان نے حاصل کیا نیا مقام

چین کے خلاف اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ میں پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ اکتوبر 2003 میں عالمی رینکنگ شروع ہونے کے بعد یہ ہندوستانی خواتین ٹیم کی اب تک کی بہترین رینکنگ ہے۔ ٹیم کی اس کامیابی کو ہندوستانی خواتین ہاکی کے لیے ایک بڑی تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دیپیکا کی ہیٹ ٹرک نے میچ کا رخ بدل دیا

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی قیادت دیپیکا نے کی، جنہوں نے پہلے کوارٹر میں ہی تین گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ لالریمسیامی، نیہا اور ساکشی رانا نے بھی ایک ایک گول کرکے ہندوستان کی بڑی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کا آغاز تیز رفتار کھیل سے ہوا۔ پہلے ہی منٹ میں دیپیکا نے شاندار ریورس ہٹ کے ذریعے ہندوستان کا کھاتہ کھولا۔ رتوجا داداسو پسل اور سلیمہ ٹیٹے کے بہترین پاس کی مدد سے دیپیکا نے موقع بنایا اور چین کے تین دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔چھٹے منٹ میں پنالٹی کارنر پر دیپیکا نے دوسرا گول کیا، جبکہ 14ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستان کا دبدبہ برقرار

دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں کا جارحانہ انداز جاری رہا۔ 19ویں منٹ میں لالریمسیامی نے گول کرکے اسکور 4-1 کردیا۔ اس کے بعد 22ویں منٹ میں نیہا نے ریورس فلک کے ذریعے ایک اور گول داغا۔ اس طرح ہاف ٹائم تک ہندوستان نے 5-1 کی مضبوط برتری حاصل کرلی۔چین کی جانب سے پہلے کوارٹر کے اختتام پر فینگ کنگ میاؤ نے پنالٹی کارنر کے ذریعے ایک گول کیا تھا۔

دوسرے ہاف میں ساکشی کا گول، دفاع بھی مضبوط

ہاف ٹائم کے بعد چین نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، لیکن ہندوستانی دفاع نے اس کے حملوں کا مضبوطی سے مقابلہ کیا۔ گول کیپر بیچو دیوی نے کئی اہم بچاؤ کرکے چین کو مزید گول کرنے سے روکے رکھا۔33ویں منٹ میں ساکشی رانا نے ہوا میں آنے والے پاس کو قابو میں کرتے ہوئے زوردار شاٹ لگایا اور ہندوستان کے لیے چھٹا گول کردیا۔ اس طرح اسکور 6-1 ہوگیا۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے اختتام تک اپنی برتری برقرار رکھی اور 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ دفاع میں پوجا ساہو اور جیوتی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

پوائنٹس ٹیبل میں ہندوستان کے 12 پوائنٹس

اس جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم کے 12 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ہندوستانی ٹیم کا اگلا مقابلہ بدھ کی شام 7 بجے جاپان سے ہوگا۔ جاپان بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ اب تک ناقابل شکست ہے۔دیگر مقابلوں میں جنوبی کوریا نے تھائی لینڈ کو 1-0 سے شکست دی، جبکہ جاپان نے ملائیشیا کو 3-1 سے ہرایا۔ اب ہندوستانی ٹیم اپنے آخری راؤنڈ رابن مقابلے میں جاپان کے خلاف میدان میں اترے گی، جہاں اس کی کوشش پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read