Bharat Express DD Free Dish

Hockey India Women

وزیر اعظم نریندر مودی نے جونیئر خواتین ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ یہ بھارتی ہاکی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاندار اور بہتر مظاہرہ کے ساتھ ایشیا کپ کا خطاب برقرار رکھنے پر ہماری خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ کھلاڑیوں کی یہ کامیابی ان کی صلاحیت اور پختہ عزم کی عکاس ہے۔

جنوبی کوریا کے خلاف پہلے میچ میں 4-1 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھارت نے ملائیشیا کے خلاف اس سے بھی زیادہ شاندار کارکردگی پیش کی۔ میچ کے آغاز ہی سے بھارتی ٹیم کا اٹیک زبردست رہا۔ سات بھارتی کھلاڑیوں نے اسکور شیٹ پر اپنا نام درج کرایا۔

ایشین گیمز 2022 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن ٹیٹے نے کہا، ’’اپنے کیریئر میں پہلی بار اتنا بڑا ایوارڈ حاصل کرنا اچھا لگ رہا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔‘‘