PM Modi Congratulates Hockey Team: ’یہ واقعی شاندار کامیابی ہے‘، جونیئر ایشیا کپ جیتنے پر وزیر اعظم مودی کی مرد و خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی نے جونیئر خواتین ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ یہ بھارتی ہاکی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاندار اور بہتر مظاہرہ کے ساتھ ایشیا کپ کا خطاب برقرار رکھنے پر ہماری خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ کھلاڑیوں کی یہ کامیابی ان کی صلاحیت اور پختہ عزم کی عکاس ہے۔
Junior Hockey Asia Cup: جونیئر ہاکی ایشیا کپ، بھارت نے ملائیشیا کو 3-1 سے شکست دے کر فائنل میں بنائی جگہ، چوتھی بار ٹائٹل جیتنے کی جانب بڑھایا قدم
دفاعی چیمپئن بھارت مسلسل چوتھی اور مجموعی طور پر چھٹی بار خطاب جیتنے کی کوشش میں ہے۔ اب فائنل میں اس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔
Women’s Junior Asia Cup: پاکستان پر بھارت کی تاریخی فتح، 19-0 سے روند کر جونیئر ویمنز ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں دھماکہ دار انٹری
پاکستان کے خلاف یہ بڑی فتح بھارت کے شاندار ٹورنامنٹ ریکارڈ کا تسلسل ہے۔ گروپ مرحلے میں بھی بھارتی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر اپنے گروپ میں سرفہرست مقام حاصل کیا تھا۔ اب سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہوگا۔
FIH To Announce Replacement After Pakistan Pulls Out Of Junior Hockey World Cup : پاکستان کے باہر ہونے کے بعد ایف آئی ایچ جلد نئے ملک کا کرے گا اعلان ، بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں تبدیلی
بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کی جگہ نیا ملک شامل کرے گا۔ یہ عالمی ایونٹ 28 نومبر سے تمل ناڈو میں شروع ہونے والا ہے۔
Indian men’s hockey team wins Asia Cup: بھارت نے چوتھی بار جیتا ہاکی ایشیا کپ، فائنل میں کوریا کو 4-1 سے دی شکست
ہندوستانی ہاکی ٹیم 8 سال بعد ایشیا کپ کی چیمپئن بنی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہاکی انڈیا نے چوتھی بار اس خطاب پر قبضہ کیا ہے۔ بھارت نے پہلی بار 2003 میں ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا تھا، جب اس نے فائنل میں پاکستان کو 4-2 سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد، اس نے 2007 میں چنئی میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ ہندوستان نے آخری بار منپریت سنگھ کی کپتانی میں 2017 میں ایشیا کپ کا خطاب جیتا تھا۔ گزشتہ ایڈیشن میں ہندوستانی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی تھی۔
PM Modi Sends Best Wishes as Hockey Asia Cup Kicks Off in Rajgir: وزیر اعظم مودی نے راجگیر میں ہاکی ایشیا کپ 2025 کے آغاز پر کیا نیک خواہشات کا اظہار، ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے بہار کو دی مبارکباد
وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ ایونٹ نہ صرف کھیل کے شوقین افراد کے لیے خوشی کا موقع ہے، بلکہ یہ ہندوستان کے اس خطے کی اسپورٹس میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔





