Urdu Conclave 2026

Hockey

وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں کھیلو انڈیا ڈائیلاگ کے دوران نوجوانوں سے ورچوئل بات چیت میں دھیان چند کے ہندوستان کے تاریخی نیوزی لینڈ دورے میں کردار کا بھی ذکر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً ایک صدی قبل میجر دھیان چند ہندوستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے میں شامل ہوئے تھے۔

نئے فارمیٹ کے تحت دوسرے رائونڈ میں بھارت کو انگلینڈ، نیدرلینڈز اور ارجنٹینا کے ساتھ پول ’ای‘ میں رکھا گیا ہے۔ چونکہ بھارت پہلے راؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیل چکا ہے، اس لیے دوسرے راؤنڈ میں دونوں ٹیموں کا دوبارہ مقابلہ نہیں ہوگا۔ پہلے راؤنڈ کے میچ کا نتیجہ دوسرے راؤنڈ کی پوائنٹس ٹیبل میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان ہاکی کی دشمنی کئی دہائیوں پرانی ہے۔ دونوں ٹیمیں بین الاقوامی سطح پر اب تک 183 مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کرچکی ہیں۔ ان میں پاکستان نے 82 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ بھارت نے 69 میچ جیتے ہیں۔ 32 مقابلے ڈرا رہے ہیں۔البتہ ورلڈ کپ کے ریکارڈ میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں عالمی کپ میں اب تک 5 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں، جن میں بھارت نے 3 اور پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں۔

ہاکی انڈیا کی جانب سے جمعہ کو نئی دہلی میں آٹھویں سالانہ اعزاز تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گزشتہ سال شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ایف آئی ایچ ہاکی مینرز جونیئر ورلڈ کپ 2025 میں بھارت کی نوجوان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وزیراعظم مودی نے اس غیر معمولی کامیابی پر ٹیم اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ ملک کے لاکھوں نوجوانوں کے لیے تحریک کا باعث بنے گا۔

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کی جگہ نیا ملک شامل کرے گا۔ یہ عالمی ایونٹ 28 نومبر سے تمل ناڈو میں شروع ہونے والا ہے۔

پی ایم مودی نے راجگیر میں اس شاندار ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے بہار حکومت اور وہاں کے عوام کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا: میں بہار حکومت اور عوام کی بھی ستائش کرنا چاہتا ہوں جن کی کوششوں سے راجگیر اس شاندار ایونٹ کی میزبانی کر سکا اور ایک فعال کھیلوں کے مرکز کے طور پر ابھرا۔

بیڈمنٹن میں، ہندوستان نے ان کھیلوں کی تاریخ میں 10 طلائی، 8 چاندی اور 13 کانسے سمیت 31 تمغے جیتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کو 2026 کے ایڈیشن میں مردوں اور خواتین کے سنگلز کے ساتھ ساتھ مردوں کے ڈبلز میں دفاعی چیمپئن کے طور پر داخل ہونا تھا۔

کھلاڑیوں کے علاوہ ہاکی انڈیا نے ہاکی ٹیم کے ہر معاون اسٹاف کے لیے 2.5 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جمعہ کو 2018 کےگولڈ میڈل  فاتح جاپان کو شکست دے کر ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کا چوتھا  گولڈ جیت لیا۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے گروپ لیگ کے پہلے میچ میں ازبکستان کو 16-0 سے شکست دی تھی۔ آج ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے سنگاپور کو 16-1 سے شکست دی۔