Bharat Express DD Free Dish

ICC Rankings Latest Updates: آئی سی سی رینکنگ میں جسپریت بمراہ نے لگائی لمبی چھلانگ، دوسرے مقام پر پہنچے، روہت شرما کو ہوا نقصان

 آئی سی سی نے بدھ، 25 نومبر کو اپنی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔ لمبی چھلانگ لگاکر جسپریت بمراہ ٹسٹ گیند بازی رینکنگ میں دوسرے نمبرپرآگئے ہیں۔ روہت شرما کو ونڈے بلے بازی رینکنگ میں نقصان ہوا۔

جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں شاندار گیند بازی کی، جس کا فائدہ انہیں آئی سی سی رینکنگ میں بھی ملا ہے۔ ٹسٹ گیند بازی رینکنگ میں جسپریت بمراہ نے 3 مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ ونڈے بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ-3 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ شبھمن  گل نمبر-1 بلے بازبنے ہوئے ہیں۔ ڈیرل مچیل دوسرے اورتیسرے نمبرپروراٹ کوہلی ہیں۔ بین ڈکیٹ 3 مقام اوپرآکرچوتھے مقام پرآگئے۔ روہت شرما ٹاپ-5 سے باہرہوگئے ہیں۔

تیزگیند بازجسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں 5 وکٹ حاصل کئے تھے۔ پہلی اننگ میں انہوں نے 4 وکٹ حاصل کئے تھے۔ انہوں نے دونوں اننگوں میں ٹاپ لیتھم کوپہلی اننگ میں صفرپرآوٹ کیا تھا۔ حالانکہ ہندوستان اس میچ کوجیت نہیں سکا اوریہ ڈرا پرختم ہوا۔ جسپریت بمراہ نے رینکنگ میں تین مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔

اسٹارک نمبر-1 ٹسٹ گیند باز

آسٹریلیا کے تیزگیند بازمچیل اسٹارک نمبر-1 ٹسٹ گیند بازبنے ہوئے ہیں۔ ان کی ریٹنگ 881 کی ہے، جوان کے کیریئرکی بہترین ریٹنگ ہے۔ جسپریت بمراہ پانچویں سے دوسرے نمبرپرپہنچ گئے ہیں۔ ان کی 856 ریٹنگ ہے۔ انگلینڈ کے اولی رابنسن 2 مقام اوپرآکرتیسرے نمبرپرپہنچ گئے۔ ان کی ریٹنگ بمراہ کی برابرکی ہے۔ آئی سی سی ٹسٹ بلے بازی رینکنگ کے ٹاپ-5 میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما چوتھے سے تیسرے اور آسٹریلیا کے سلامی بلے بازٹریوس ہیڈ تیسرے سے چوتھے نمبرپرپہنچ گئے ہیں۔ نمبر-1 ٹسٹ بلے بازہیری بروک بنے ہوئے ہیں۔

آل راونڈرکی ٹاپ-5 رینکنگ میں نہیں ہوئی تبدیلی



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read