Bharat Express-->
Bharat Express

Jasprit Bumrah

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہندوستان کے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) جسپریت بمراہ کی فٹنس رپورٹ کا انتظار کر رہا تھا، لیکن وہ وقت پر فٹ نہیں ہو سکے۔

آپ کو  بتا دیں کہ 11 فروری تمام ٹیموں کے لیے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے حتمی ا سکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ ہوگی۔  رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر بی سی سی آئی بمراہ کی فٹنس کا انتظار کرے تو حیرانی کی بات نہیں ہوگی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے آئی سی سی ٹسٹ کرکٹر آف دی ایئرکا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستانی تیزگیند بازجسپریت بمراہ یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ جسپریت بمراہ نے گزشتہ سال ٹسٹ میں کافی یادگارکارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیموں کے درمیان کل 15 میچز ہوں گے۔  ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔  ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ (اے)  میں ہیں۔  ان کے ساتھ دیگر دو ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ہیں۔ جبکہ گروپ( بی)  میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا،  افغانستان اور انگلینڈ کو رکھا گیا ہے۔  تمام 8 ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں 3-3 میچز کھیلیں گی۔

ہندوستان اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، کیوںکہ ٹیم انڈیا نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان جانے سے انکار کر دیا اور آئی سی سی نے آخر کار ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ اور فائنل 9 مارچ کو ہونا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی چوٹ کتنی سنگین ہے۔ لیکن یہ ہندوستانی ٹیم اور شائقین کے لیے یقیناً ایک بری خبر ہے۔

سڈنی ٹسٹ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کربلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا صرف 185 رنوں پرآل آؤٹ ہوگئی۔

ٹیم انڈیا کے تیزگیند بازجسپریت بمراہ نے سال 2025 کے پہلے ہی دن تاریخ رقم کردی ہے۔ ٹسٹ کے نمبرون گیند بازبمراہ نے رینکنگ اپڈیٹ میں اپنی سبقت مضبوط کردی ہے اورایک ایسا کارنامہ کردکھایا ہے جو اس سے پہلے ہندوستان کا کوئی بھی گیند بازنہیں کرسکا تھا۔

سال 2024 میں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہیں، جس میں انہوں نے 13 میچوں میں 15.32 کی اوسط سے 67 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بمراہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ بمراہ نے سیریز میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔