Bharat Express

Jasprit Bumrah

جسپریت بمراہ ٹسٹ کرکٹ میں بھی نمبر ایک گیند باز بن گئے ہیں۔ تینوں فارمیٹ میں نمبر ون بننے والے جسپریت بمراہ دنیا کے پہلے گیند باز ہیں۔

جسپریت بمراہ کی واپسی کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کامیاب واپسی کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 2022 میں جسپریت بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے تقریباً ایک سال تک کرکٹ کے میدان سے دور رہے۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم انڈیا کا اسکور بغیرکسی نقصان کے 28 رن ہے۔ ہندوستان کے لئے سلامی بلے باز روہت شرما اوریشسوی جیسوال ناٹ آؤٹ لوٹے۔ ٹیم انڈیا کی سبقت 171 رنوں کی ہوگئی ہے۔

ہندوستان کی پہلی اننگز میں اوپنر یشسوی جیسوال نے 209 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان روہت شرما 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نوجوان بلے باز شبمن گل دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی کی سالانہ ایوارڈ تقریب آج یعنی منگل کو حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ اس ایوارڈ تقریب میں محمد شامی، شبھمن گل، روی چندرن اشون اور جسپریت بمراہ کو کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔ دراصل، ان کھلاڑیوں کو 2019 سے 2023 تک کے سال کے بہترین کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ٹسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ پہلا ٹسٹ گنوانے کے بعد ٹیم انڈیا نے دوسرا اور آخری مقابلہ اپنے نام کیا۔

ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ انہوں نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی۔ یہ سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ اب ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ بھارت نے ٹیسٹ سیریز کے لیے مشہور کرشنا، مکیش کمار اور شاردل ٹھاکر کو بھی موقع دیا ہے۔

یہ پورا معاملہ بہرائچ کے کوتوالی دیہات علاقے کی ٹکونی باغ پولیس چوکی کا ہے۔ جہاں ایک ہوٹل آپریٹر نے ویراٹ کوہلی کے رنز بنانے پر لوگوں کو بریانی کھلانے کی پیشکش کی۔ ویراٹ کوہلی نے جیسے ہی چوکے اور چھکے لگائے ہوٹل کے سامنے ہجوم جمع ہونا شروع ہوگیا۔ اس دوران لوگ بریانی کے لیے ہوٹل کے سامنے جمع ہوگئے۔

ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک بھی کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے 9 اوورز میں 76 رنز دیے۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ اگرچہ اس میچ میں انہیں کامیابی ملی لیکن دوسرے میچ میں انہیں بغیر کسی وکٹ کے مطمئن ہونا پڑا۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے اور ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے 273 رنز کا ہدف دیا۔