Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025: انتخابی مہم کے دوران اروند کیجریوال پر حملہ، عام آدمی پارٹی  نے بی جے پی کے حامیوں پر لگایا الزام

عام آدمی پارٹی نے اس حملے کو ‘سیاسی سازش’ قرار دیا ہے۔ پارٹی ترجمان نے کہا، “بی جے پی جانتی ہے کہ وہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتی،

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کی مہم گرماہٹ  نظر آرہی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال پر حملے نے سیاست کو مزید گرما دیا ہے۔ کیجریوال کی گاڑی پر اس وقت پتھراؤ کیا گیا، جب وہ نئی دہلی اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ عام آدمی پارٹی نے اس واقعہ کے لئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے حامیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

کیا اصل میں پورا معاملہ

عام آدمی پارٹی  ذرائع کے مطابق اروند کیجریوال اپنی ٹیم کے ساتھ علاقے کے ووٹروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران مقامی لوگوں اور پرویش ورما کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس دوران کیجریوال کے قافلے پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔ اس حملے میں کیجریوال کو کوئی چوٹ نہیں آئی ،لیکن اس واقعہ نے انتخابی ماحول کو مزید گرم کر دیا ہے۔

اے اے پی کا الزام

عام آدمی پارٹی نے اس حملے کو ‘سیاسی سازش’ قرار دیا ہے۔ پارٹی ترجمان نے کہا، “بی جے پی جانتی ہے کہ وہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، اسی لیے ہمارے لیڈروں پر ایسے حملے کیے جا رہے ہیں، یہ جمہوریت کے خلاف ہے۔

بی جے پی کا جوابی حملہ

بی جے پی نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے عام آدمی پارٹی کی ‘ہمدردی کی سیاست’ قرار دیا۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ کسی بی جے پی کارکن نے نہیں کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی ہر بار الیکشن سے پہلے اس طرح کا ڈرامہ کرتی ہے تاکہ خود کو مظلوم ظاہر کیا جا سکے۔

نئی دہلی سیٹ ہاٹ اسپاٹ بن گئی

نئی دہلی اسمبلی سیٹ انتخابی سیاست کا مرکز بن گئی ہے۔ اروند کیجریوال اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، جب کہ کانگریس نے سندیپ دکشٹ اور بی جے پی نے اپنے سینئر لیڈر کو میدان میں اتارا ہے۔ اس واقعہ نے اس سیٹ پر مقابلہ مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حملے کا انتخابی نتائج پر کیا اثر پڑتا ہے اور عام آدمی پارٹی اپنی انتخابی حکمت عملی میں اس کا کیا فائدہ اٹھاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read